قتل کی رات ماڈل نایاب فارم ہاؤس پر پارٹی میں شریک تھی

لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور میں قتل ہونے والی ماڈل نایاب کے کیس کی تفتیش میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں . پولیس کے مطابق ماڈل قتل کی رات اپنے دوستوں کے ساتھ دعوت پر گئی اور پارٹی میں مقتولہ ماڈل کا کچھ دوستوں سے جھگڑا ہوا تھا .

ماڈل نایاب فارم ہاؤس سے واپس گھر آئی اور بھائی کو فون کیا جبکہ اسی رات ماڈل کا سوتیلا بھائی اس سے ملنے بھی آیا . نایاب جن سے جن دوستوں کا جھگڑا ہوا ان کو بھی تفتیش میں شامل کر لیا گیا . علاوہ ازیں تھانہ ڈیفنس بی انویسٹی گیشن پولیس نے ڈیفنس بی کے علاقے میں واقعہ ایک گھر سے مردہ حالت میں پائی جانے والی ماڈل نایاب کے قتل کی تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کردیا ہے . پولیس کے مطابق ماڈل نایاب کو گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا جبکہ قتل کی واردات میں ملوث نامعلوم ملزم گھر کے عقبی راستے سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا . پولیس کے مطابق نامعلوم ملزم نے ماڈل نایاب کو قتل کرنے کے بعد اس کو برہنہ حالت میں اس لئے چھوڑ دیا تاکہ مقدمے کی تفتیش کا رخ تبدیل کر سکے پولیس کے مطابق ماڈل نایاب کے ساتھ جنسی زیادتی کے شواہد نہیں ملے . یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مقتولہ نایاب چند روز قبل دبئی سے لاہور پہنچی تھی . پولیس کے مطابق نامعلوم ملزم مقتولہ نایاب کا موبائل فون بھی ساتھ لے گیا ہے تاہم پولیس نے مقتولہ کے موبائل فون کا ڈیٹا نکلوا کر اس کے قریبی دوستوں کو شامل تفتیش کرلیا ہے . . پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ ماڈل نایاب سے زیادتی ثابت نہیں ہو سکی، پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ قاتل نے لاش بے لباس کرکے قتل کو زیادتی کا رنگ دینے کی کوشش کی . پولیس کے مطابق ماڈل کے زیر استعمال گاڑی بھی تحویل میں لے لی گئی ہے اور مقتولہ کے موبائل ڈیٹا سے تفتیش آگے بڑھائی جا رہی ہے . پولیس نے مقتولہ کے گھر کے ارد گرد لگے سی سی ٹی وی کیمروں کا بھی ریکارڈ حاصل کر لیا ہے . فوٹیج میں مشکوک شخص کو مقتولہ کے گھر کلے ارد گرد گھومتے بھی دیکھا گیا ہے . . پولیس نے مقتولہ کا کال ڈیٹا حاصل کر لیا ہے . فون ڈیٹا سے کئی قریبی دوستوں کو شامل تفتیش کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے . پولیس کے مطابق مقتولہ کے گھر سے اس کا موبائل فون غائب تھا . . .

متعلقہ خبریں