اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چین نے ایک بار پھر اپنے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے مشترکہ منصوبے کی کامیاب تکمیل کیلئے حکومت پاکستان کے ساتھ ملکر کام کرے گا۔
اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ چین اس منصوبے کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے اور باہمی مفاد میں دوطرفہ عملی تعاون کیلئے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ چین وزیر اعظم عمران خان حکومتِ پاکستان کے چین پاکستان عملی تعاون اور اس مقصد کیلئے ان کی مثبت کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
اس سے پہلے چین کے سفیر نونگ رونگ نے منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر اسد عمر سے سی پیک منصوبے کے امور پر تبادلہ خیال کیا جس میں انہوں نے اس بڑے منصوبے کی کامیابی کیلئے توقعات اور یقین کا اظہار کیا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور اپوزیشن الائنس تحریک تحفظ آئین پاکستان…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغان سرزمین سے ہماری سرزمین…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کےجنرل سیکریٹری عمر ایوب اپنے عہدے سے…
لاہور(قدرت روزنامہ )گندم کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ہی آٹے کی قیمت دوبارہ بڑھنے…
لاہور (قدرت روزنامہ)ڈیفنس کے علاقے میں سیلون مالکن و ماڈل خاتون پر قاتلانہ حملے کی…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر وہاب ریاض نے…