‘ عدالت پہنچنے تک گرفتاری سے روکا جائے’، نواز شریف کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے گرفتاری سے بچنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا .

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق نوازشریف کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورت میں دائر حفاظتی ضمانت کی درخواست آج ہی سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے .

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ کیسز کا سامنا کرنا چاہتے ہیں، عدالت پہنچنے تک گرفتاری سے روکا جائے اور حفاظتی ضمانت دی جائے . نواز شریف 21 اکتوبر کو اسلام آباد میں لینڈ کریں گے، عدالت پہنچنے تک حفاظتی ضان منظؤر کی جائے سپیل فلائٹ سے اللام ااد

بتایا گیا ہے کہ حفاظتی ضمانت کی درخواست ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں دائر کی گئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں