نیویارک(قدرت روزنامہ) فیس بک کے بعد اب صارفین واٹس ایپ پر بھی خریداری کر سکیں گے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ واٹس ایپ ان لائن کاروبار کرنے والے افراد کے لیے ایک فیچر متعارف کروایا ہے ۔ اس فیچر کے تحت صارفین کو واٹس ایپ کے اندر ہی پروڈکٹ اور سروسز تلاش کرنے کی سہولت دی گئی ہے ۔ ابتدائی طور پر برازیل میں اس فیچر کی آزمائش کی گئی ہے ۔
اس سے قبل واٹس ایپ نے صارفین کیلئے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت کسی بھی تصویر کو سٹیکر میں تبدیل کرنا ممکن ہو گا ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فیس بک کی ملکیت کمپنی واٹس ایپ اپنے ڈیسک ٹاپ ورژن کیلئے ایک نئے فیچر پر کام کر رہی ہے ۔ مذکورہ فیچر کے متعارف کرائے جانے پر صارفین کو کیپشن بار کے سامنے سٹیکر کا آئیکون دیکھنے کو ملے گا جسے استعمال کرتے ہوئے تصویر سٹیکر کی صورت میں بھیجی جا سکے گی ۔
رپورٹ کے مطابق اس فیچر کے ذریعے صارفین کسی بھی تھرڈ پارٹی سافٹ وئیر کو استعمال کئے بغیر تصاویر کو سٹیکر میں بدل سکیں گے جس کے باعث واٹس ایپ کے ذریعے چیٹنگ کا مزہ اور بھی دوبالا ہو جائے گا تاہم یہ فیچر فی الحال ڈیسک ٹاپ ورژن کیلئے ہی ہو گا اور اینڈرائڈ یا آئی فون کیلئے اس کی دستیابی سے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا ۔
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے 2 افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئی…
لورالائی(قدرت روزنامہ)ٹرک ٹرانسپورٹ یونین کی جانب سے میختر کے مقام پر پہیہ جام ہڑتال جاری…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ گزشتہ شب…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے میں منظورہ شدہ ترقیاتی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع ژوب کے سرکاری اسکول کے طلبہ کی امتحانی فیس آن لائن…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہوگیا،صوبے میں رواں سال پولیو کے…