محمد رضوان کے بعد فہیم اشرف بھی فلسطینیوں کے حق میں بول پڑے


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کے بعد آل راونڈر فہیم اشرف بھی اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری کے خلاف بول پڑے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے گزشتہ رات غزہ میں ہونے والے ہولناک حملے پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے غزہ کے ہسپتال کی تصویر شیئر کی جس میں اسرائیلی بمباری کے بعد کے مناظر دکھائی دے رہے ہیں۔
فہیم اشرف نے اپنی ٹویٹ میں دعائیہ کلمات لکھتے ہوئے کہا کہ ‘اے پروردگار عالم تو مدد فرما اپنے حبیب کے صدقے مسلمانوں سے راضی ہو جا۔’قومی کرکٹر 7 اکتوبر سے مسلسل فلسطینیوں کے حق میں سوشل میڈیا پر اسرائیل کی بربریت کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے قومی کرکٹر محمد رضوان نے بھی بھارت میں جاری آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے میچ میں پاکستانی ٹیم کی جیت کو فلسطینیوں کے نام کیا تھا۔

Recent Posts

آزاد کشمیر: بار کونسل نے سب انسپیکٹر عدنان کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے ڈیڈ لائن دیدی

میرپور(قدرت روزنامہ)آزادکشمیر بار کونسل نے چند روز قبل احتجاج کے دوران شہید ہونے والے سب…

3 mins ago

مصنوعی ذہانت کے ممکنہ خطرات سے کیسا بچا جائے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یونیسکو کا کہنا ہے کہ اس کی سفارشات پر عمل کر کے…

12 mins ago

مریم نواز اپنے والد کے نقشِ قدم پر چل رہی ہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے…

20 mins ago

امریکا: طوفان کے بعد ٹیکساس شدید گرمی کی لپیٹ میں، بجلی منقطع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مقامی میڈیا اور نیشنل ویدر سروس نے کہا ہے کہ امریکی ریاست…

29 mins ago

جن بچوں نے والدین کو چھوڑ دیا انہوں نے جنت ٹھکرا دی: گورنر سندھ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے جن بچوں نے والدین کو…

37 mins ago

حج 2024: سعودی وزارت حج کا عازمین کی آگاہی کے لیے 15 بڑی زبانوں میں عالمی مہم کا آغاز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے حج سے متعلقہ ضوابط…

48 mins ago