فراڈ کرنے والے 2 ہزار ملزمان کے شناختی کارڈ بلیک لسٹ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے فراڈ کرنے والے 2 ہزار عادی ملزمان کے شناختی کارڈز بلیک لسٹ کر دیئے۔پی ٹی اے حکام کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے معاوضے کے لالچ اور گیم شو میں انعام کا جھانسہ دے کر سادہ لوح شہریوں کے ساتھ نوسربازی میں ملوث 2 ہزار ملزمان کے شناختی کارڈز بلیک لسٹ کیے گئے ہیں۔
پی ٹی اے نے موبائل کمپنیوں کو بلیک لسٹ کیے گئے شناختی کارڈز پر آئندہ کوئی سم جاری نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔پی ٹی اے حکام کے مطابق رواں سال فراڈ سے متعلق 15 ہزار شکایات موصول ہوئی تھیں جس میں سے زیادہ تر شکایات بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور گیم شوز کے حوالے سے تھیں جن میں سے 99 فیصد شکایات کا ازالہ کر دیا گیا ہے۔
پی ٹی اے نے عوام سے غیرقانونی لون ایپس سے محتاط رہنے اور مالی فراڈ کے حوالے سے شکایات متعلقہ اداروں تک پہنچانے کی اپیل کی۔ پی ٹی اے نے کہا ہے کہ مالی فراڈ ہونے پر لوگ اسٹیٹ بینک اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ کو ضرور شکایت کریں۔

Recent Posts

خاتون نے 6 سال تک بستر پر پڑے شوہر کی دل سے دیکھ بھال کی، مگر پھر کیا ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…

54 mins ago

فوجی سربراہان کی مدت ملازمت میں اضافہ کس تاریخ سے ہوگا؟ وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…

1 hour ago

کینیڈا اور ہندوستان کے درمیان برف نہ پگھل سکی، بھارت ’سائبر تھریٹ‘ کی فہرست میں شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…

1 hour ago

خیبر پختونخوا کابینہ ارکان کی مراعات میں ہوش ربا اضافہ

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…

1 hour ago

وینا ملک کے لیے بھارتی فلموں، شادی کی آفرز کی بھرمار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…

1 hour ago

ہمت کارڈ: اب کون سے مسافر میٹرو، اورنج لائن میں مفت سفر کے مزے لے سکیں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…

2 hours ago