ای وی ایم سے متعلق الیکشن کمیشن صرف وقت ضائع کرنا چاہتاہے ، شبلی فراز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین ( ای وی ایم ) سے متعلق کہا کہ الیکشن کمیشن نے ای وی ایم کو دیکھنا ہی گوارا نہیں کیا ، الیکشن کمیشن صرف وقت ضائع کر رہا ہے تاکہ بعد میں کہہ سکے کہ ای وی ایم معیار پر پورا اترتی ہے مگر اب وقت نہیں ہے . اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ گزشتہ دس ماہ میں ضمنی انتخابا ت، کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات سمیت متعدد انتخابات ہوئے ، وہاں ای وی ایم کو بطو رپائلٹ پراجیکٹ لانچ کیا جا سکتاتھا، آئین بھی کہتا ہے کہ پائلٹ پراجیکٹ لانچ ہونے چاہئے مگر الیکشن کمیشن نے دانستہ طور پر ای وی ایم کا پائلٹ پراجیکٹ نہیں کیا .

شبلی فراز نے کہا کہ ای وی ایم کے لئے الیکشن کمیشن نے 72 ریکوائرمنٹ دی تھیں ، ای وی ایم ان سب کو حل کرتی ہے مگر ہم نے دیکھا ہے کہ ایک ماحول بنایا جا رہا ہے کہ الیکشن کمیشن سنجیدہ ہی نہیں ہے . ایک ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے فلپائن میں کتنے مسائل حل ہوئے ، وزیر اعظم عمران خان بھی یہی چاہتے ہیں کہ ملک ایسی کہانیوں کو چھوڑ کر آگے جائے ، وزیر اعظم نہیں چاہتے کہ یہی کہانیاں دہرا کر وقت گزارا جائے . عمران خان ہی ایسے کام کر سکتے ہیں، نہ کوئی لیڈر ہے اور نہ کسی میں یہ کوالٹی ہے ، یہ لوگ 2028تک بات ٹالنا چاہتے ہیں مگر ہم ہونے نہیں دیں گے . وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا ای وی ایم کا نفاذ تاریخی اقدام ہوگا، موجودہ الیکشن کمشنر اگر چاہتے ہیں کہ ان کا نام تاریخ میں لکھا جائے تو اس پر سنجیدگی سے سوچنا ہوگا، ہر الیکشن کے بعد دھاندلی پر مبنی 37 اعتراضات الیکشن کمیشن کے خلاف ہی چارج شیٹ ہیں . . .

متعلقہ خبریں