بیجنگ: چینی کمپنی اور پاکستان ریفائنری کے مابین ڈیڑھ ارب ڈالر کا ایم او یو سائن


بیجنگ(قدرت روزنامہ) چینی کمپنی اور پاکستان ریفائنری کے درمیان ڈیڑھ ارب ڈالر سرمایہ کاری کے ایم او یو پر دستخط ہوگئے، پاکستان ریفائنری کی پیٹرول کی پیداوار ڈھائی لاکھ سے بڑھ کر 16 لاکھ میڑک ٹن اور ڈیزل کی پیداوار 6 لاکھ سے 20 لاکھ میٹرک ٹن ہو جائے گی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی پاکستان اور چینی کمپنی کے مابین پیٹرولیم کی صنعت میں 1.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی مفاہمتی یادداشت پر بیجنگ میں دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں نگران وفاقی وزیر توانائی محمد علی بھی موجود تھے۔
دوران تقریب یونائیٹڈ انرجی گروپ اور پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے۔
ریفائنری سے حاصل ہونے والا پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل نہ صرف مہنگے درآمدی ایندھن کا متبادل ہوگا بلکہ ریفائنری کی پیٹرول کی کل پیداواری استعداد اڑھائی لاکھ میٹرک ٹن سے بڑھ کر 16 لاکھ میڑک ٹن اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی پیداوار 6 لاکھ میٹرک ٹن سے بڑھ کر 20 لاکھ میٹرک ٹن ہو جائے گی۔

Recent Posts

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

17 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago

بالی ووڈ کے بااثر افرادنے کیریئر تباہ کرنے کی کوشش کی، ویویک اوبرائے

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے انکشاف کیا کہ انہیں انڈرورلڈ سے سنگین دھمکیاں…

6 hours ago

آصف علی اپنی بیٹنگ پوزیشن میں تبدیلی کے بارے میں بول پڑے

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر آصف علی نے کہا کہ وہ…

7 hours ago