نیشنل فلم ایوارڈز؛ عالیہ بھٹ نے دوبارہ اپنی شادی کی ساڑھی پہن لی


دہلی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے نیشنل فلم ایوارڈز کے موقع پر دوبارہ اپنی شادی کی ساڑھی پہن لی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی میں 69ویں نیشنل فلم ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں عالیہ بھٹ کو سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ‘گنگو بائی کاٹھیاواڑی’ میں ان کی زبردست اداکاری کے لیے بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

جیسے ہی عالیہ بھٹ کو بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا تو رنبیر کپور نے اہلیہ کی کامیابی پر فخر کرتے ہوئے اپنے موبائل فون میں ویڈیو بنا کر اُن خوبصورت لمحات کو قید کرلیا۔
عالیہ بھٹ نے اپنی کامیابی کے موقع پر ایک بار پھر سے اپنی شادی کی ساڑھی زیب تن کی جبکہ اُن کا اسٹائل شادی والے دن سے بالکل مختلف تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ عالیہ بھٹ نے اداکارہ کریتی سینن کے ساتھ بہترین اداکارہ کا نیشل ایوارڈ مشترکہ طور پر اپنے نام کیا، کریتی سینان کو فلم ’میمی‘ جبکہ الو ارجن کو ’’پشپا : دی رائز‘ کی پرفارمنس پر بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
’آر آر آر‘ کو بیسٹ پاپولر فلم کا ایوارڈ ملا جبکہ شریا گوشل کو بہترین خاتون پلے بیک سنگر کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ ’روکٹری : دی نمبی ایفیکٹ‘ کو بہترین فلم کا ایوارڈ ملا جبکہ پنکج ترپاٹھی کو ’میمی‘ کے اندر بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ ملا تھا۔

Recent Posts

پنجگور ، دو گروپوں میں تصادم ،دو بھائی جاں بحق تین افراز زخمی

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…

6 mins ago

سیندک، شہری بجلی کے کمبوں سے محروم ،زمین پر لٹکی تار کسی بڑے حادثہ کو رونما کرسکتی ہیں

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…

12 mins ago

عاطف خان کے الزامات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آڈیو پیغام بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…

27 mins ago

پارلیمان کو ربڑ اسٹمپ بنانا قابل افسوس، یہ جو کھڈے کھود رہے ہیں کل ان میں خود ہی گریں گے، ایمل ولی خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…

35 mins ago

سروسز چیفس کی مدت ملازمت بڑھا کر فرد واحد کو نہیں، ادارے کو مضبوط کیا، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…

42 mins ago

سروسز چیفس کی مدت 5 سال،سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 34 ہو گئی، قائم مقام صدر نے بل پر دستخط کر دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے تمام 6 بل قائم…

48 mins ago