پولنگ کیلئے سیاسی وابستگی سے بالاتر عملے کی تعیناتی یقینی بنائی جائے،چیف الیکشن کمشنر

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا .

اجلاس سے خطاب میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کہنا تھا کہ غیر جانبدارانہ اور پرامن انتخابات کے انعقاد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، صاف و شفاف انتخابات اہم قومی ذمہ داری ہے،قومی فریضے کو بااحسن پورا کرنے کیلئے نگران حکومت بھرپور کردار ادا کرے، الیکشن کمیشن نگران حکومتوں کو مکمل مدد فراہم کرے گا، پرامن انتخابات کے انعقاد میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، انتخابات کا آزادانہ، منصفانہ، غیرجانبدارانہ انعقاد ہی بہتر جمہوریت کا ضامن ثابت ہوگا،پولنگ کے عمل میں سیاسی وابستگی سے بالاتر عملے کی تعیناتی کو ہر لحاظ سے یقینی بنایاجائے،عملے کی کوئی شکایت ملی تو فوری ایکشن لیا جائے گا .

چیف الیکشن کمشنر نے مزید کہا کہ افسروں کے تبادلے مکمل طور پر میرٹ پر کئے جائیں، افسروں کے تبادلوں کے لئے کسی قسم کا سیاسی دباؤ خاطر میں نہ لایا جائے .

. .

متعلقہ خبریں