پولنگ کیلئے سیاسی وابستگی سے بالاتر عملے کی تعیناتی یقینی بنائی جائے،چیف الیکشن کمشنر

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس سے خطاب میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کہنا تھا کہ غیر جانبدارانہ اور پرامن انتخابات کے انعقاد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، صاف و شفاف انتخابات اہم قومی ذمہ داری ہے،قومی فریضے کو بااحسن پورا کرنے کیلئے نگران حکومت بھرپور کردار ادا کرے، الیکشن کمیشن نگران حکومتوں کو مکمل مدد فراہم کرے گا، پرامن انتخابات کے انعقاد میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، انتخابات کا آزادانہ، منصفانہ، غیرجانبدارانہ انعقاد ہی بہتر جمہوریت کا ضامن ثابت ہوگا،پولنگ کے عمل میں سیاسی وابستگی سے بالاتر عملے کی تعیناتی کو ہر لحاظ سے یقینی بنایاجائے،عملے کی کوئی شکایت ملی تو فوری ایکشن لیا جائے گا۔

چیف الیکشن کمشنر نے مزید کہا کہ افسروں کے تبادلے مکمل طور پر میرٹ پر کئے جائیں، افسروں کے تبادلوں کے لئے کسی قسم کا سیاسی دباؤ خاطر میں نہ لایا جائے۔

Recent Posts

کراچی دھماکے کے شبہے میں خاتون گرفتار، دہشتگرد کو قریبی عمارت سے سپورٹ ملنے کا انکشاف

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں جناح ٹرمینل کےقریب چینی باشندوں پر ہونے والے دھماکے کے شبہے…

3 mins ago

’لاہور صرف نام نہیں ایک برانڈ ہے‘ گلوکار ہنی سنگھ نے لاہور سے متعلق مزید کیا کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف بھارتی ریپر اور گلوکار یو یو ہنی سنگھ کا ایک ویڈیو…

17 mins ago

سفر کے لیے ڈرم کا استعمال، ’وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بار بار غائب ہوں گے تو یہی حال ہوگا‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر خیبر پختونخوا کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے…

2 hours ago

پاکستان میں چینی باشندوں پر کون کون سے بڑے حملے ہو چکے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک چین کی دوستی کی مثالیں دنیا بھر میں دی جاتی ہیں،…

2 hours ago

بھارتی اداکارعمران ہاشمی ایکشن سین کے دوران زخمی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے سٹار اداکار عمران ہاشمی حیدرآباد دکن میں فلم ’گڈ اچاری…

8 hours ago

عدنان سمیع کی والدہ کا انتقال،کل پاکستان پہنچنے کا امکان

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)گلوکار عدنان سمیع خان نے بھارت میں پاکستانی سفارت خانے کو ویزے…

8 hours ago