سعودی عرب نے مزید 6 ممالک کے لیے ’ای ویزہ‘ کی سہولت متعارف کروا دی

ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی عرب نے مزید 6 ممالک کے لیے ’ای ویزہ‘ کی سہولت متعارف کروا دی . ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق سعودی عرب کی طرف سے قبل ازیں 57ممالک کے شہریوں کو آن لائن سیاحتی ویزے دیئے جا رہے تھے .

اس فہرست میں نئے شامل ہونے والے ممالک ترکیہ، تھائی لینڈ، پانامہ، سینٹ کٹس اینڈ نیوس، سیشلز اور ماریشس شامل ہیں .
سعودی ٹورازم اتھارٹی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ”ویزے کے اجرا میں وزارت داخلہ، وزارت خارجہ، وزارت حج و عمرہ اور دیگر متعلقہ ادارے تعاون کریں گے . 63ممالک کے شہری جنہیں اب ای ویزا کی سہولت دی جا رہی ہے، ’روح السعودیہ‘پورٹل کے ویزا پیج (http://visa.visitsaudi.com)پر ای ویزے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں .
اتھارٹی کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ویزٹ ویزا ایک سال کے لیے مو¿ثر ہو گا . ایک سے زیادہ بار ویزے پر آ کر نوے دن تک قیام کیا جا سکے گا . ویزٹ ویزہ ہولڈر کو عمر اور زیارت کی اجازت ہو گی تاہم حج کے سیزن میں عمرہ و زیارت کی اجازت نہیں ہو گی .

. .

متعلقہ خبریں