ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی عرب نے مزید 6 ممالک کے لیے ’ای ویزہ‘ کی سہولت متعارف کروا دی۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق سعودی عرب کی طرف سے قبل ازیں 57ممالک کے شہریوں کو آن لائن سیاحتی ویزے دیئے جا رہے تھے۔ اس فہرست میں نئے شامل ہونے والے ممالک ترکیہ، تھائی لینڈ، پانامہ، سینٹ کٹس اینڈ نیوس، سیشلز اور ماریشس شامل ہیں۔
سعودی ٹورازم اتھارٹی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ”ویزے کے اجرا میں وزارت داخلہ، وزارت خارجہ، وزارت حج و عمرہ اور دیگر متعلقہ ادارے تعاون کریں گے۔63ممالک کے شہری جنہیں اب ای ویزا کی سہولت دی جا رہی ہے، ’روح السعودیہ‘پورٹل کے ویزا پیج (http://visa.visitsaudi.com)پر ای ویزے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
اتھارٹی کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ویزٹ ویزا ایک سال کے لیے مو¿ثر ہو گا۔ ایک سے زیادہ بار ویزے پر آ کر نوے دن تک قیام کیا جا سکے گا۔ ویزٹ ویزہ ہولڈر کو عمر اور زیارت کی اجازت ہو گی تاہم حج کے سیزن میں عمرہ و زیارت کی اجازت نہیں ہو گی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’ستارے زمین پر‘ رواں برس ریلیز ہونے والی وہ فلم ہے جس…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…
پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 24 نومبر کو…
لندن(قدرت روزنامہ)لندن ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جیسن گلیسپی کے ہیڈ کوچ…