جی ڈی اے اور بلوچستان موٹر اسپورٹس کے زیرِ انتظام گوادر آف روڑ ریلی کا شاندار آغاز

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور بلوچستان موٹر اسپورٹس کے زیرِ انتظام گوادر آف روڑ ریلی کا شاندار آغاز ، پہلے مرحلے میں موٹر بائیک کا ریس منعقد ہوا۔ مہمان خاص چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی اتھارٹی پسند خان بلیدی نے فلیگ اپ کرتے ہوئے ریس کا باقاعدہ افتتاح کیا۔80 مقامی بائیک ریسر شامل تھے۔ بائیکس کا ٹریک 25 کلومیٹر پر مشتمل ہے جو کہ ریت کے ٹیلوں اور ناہموار سطح سے گزرتا ہوا ایک چیلنجنگ ٹریک ہے جو کہ بھرپور صلاحیتوں کو ابھارنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔گوادر آف روڈ ریلی کا انعقاد شاندار انداز میں جاری ہے دوسرے مرحلے میں کل ریسر کار شو اور رجسٹریشن کا عمل ہوگا جس کے اگلے روز کوالیفائنگ رانڈ ہوگا۔ 22 اکتوبر کو اختتامی موٹر کار ریس ہوگا جس میں انٹرنیشنل اور خواتین ریسرز بھی شامل ہیں۔ شاندار ایونٹ کے انعقاد میں ضلعی انتظامیہ، گوادر پورٹ اتھارٹی ، ڈسٹرکٹ پولیس، سیکیورٹی فورسز سمیت گوادر کے تمام سول و عسکری اداروں کا بھرپور تعاون ساتھ ہے۔ ریس کے افتتاح کے موقع پر چئیرمن جی پی اے پسند کا بلیدینے کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گوادر نہ صرف معاشی اور اسٹرٹیجک لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے بلکہ یہ خطہ قدرتی طور پر خوبصورت اور ثقافتی و سیاحتی لحاظ سے بھی اہمیت کا حامل ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں سے ہزاروں شائقین اور سیاح کی گوادر آمد سے یہاں کی معاشی و سیاحتی سرگرمیوں کو تقویت ملے گی جس سے مقامی لوگوں کو باقاعدہ فائدہ ہوگا۔ گوادر میں آف روڈ ریلی جیسے صحت مند سرگرمیوں کا سال بھر انتظار رہتا ہے۔ اور اس طرح کے ایونٹ تواتر کے ساتھ منعقد کرنے کی ضرورت ہے۔۔ جس میں گوادر پورٹ اتھارٹی کا تعاون ساتھ رہیگا۔

Recent Posts

’لاہور صرف نام نہیں ایک برانڈ ہے‘ گلوکار ہنی سنگھ نے لاہور سے متعلق مزید کیا کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف بھارتی ریپر اور گلوکار یو یو ہنی سنگھ کا ایک ویڈیو…

9 mins ago

سفر کے لیے ڈرم کا استعمال، ’وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بار بار غائب ہوں گے تو یہی حال ہوگا‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر خیبر پختونخوا کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے…

2 hours ago

پاکستان میں چینی باشندوں پر کون کون سے بڑے حملے ہو چکے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک چین کی دوستی کی مثالیں دنیا بھر میں دی جاتی ہیں،…

2 hours ago

بھارتی اداکارعمران ہاشمی ایکشن سین کے دوران زخمی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے سٹار اداکار عمران ہاشمی حیدرآباد دکن میں فلم ’گڈ اچاری…

8 hours ago

عدنان سمیع کی والدہ کا انتقال،کل پاکستان پہنچنے کا امکان

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)گلوکار عدنان سمیع خان نے بھارت میں پاکستانی سفارت خانے کو ویزے…

8 hours ago

اسلام آباد احتجاج، پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت میں احتجاج اور دھرنے کے باعث پاکستان تحریک انصاف…

8 hours ago