پاکستانی وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات

جدہ (قدرت روزنامہ) پاکستانی وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات دونوں کے درمیان باہمی تعلقات سمیت دیگر امور پر گفتگو کی گئی


جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے اجلاس سے قبل پاکستانی وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں دونوں کے درمیان پاک سعودی تعلقات سمیت دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا
وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ میں منعقدہ او آئی سی ایگزیکٹو کمیٹی کے غیر معمولی ہنگامی اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں جس میں فلسطینی عوام کے خلاف جاری اسرائیلی فوجی جارحیت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا . وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی غزہ میں جاری سنگین بحران پر بات چیت کے لیے او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے غیر معمولی وزارتی اجلاس کے موقع پر سعودی عرب، ایران اور کویت کے وزرائے خارجہ کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے .

. .

متعلقہ خبریں