جدہ (قدرت روزنامہ) پاکستانی وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات دونوں کے درمیان باہمی تعلقات سمیت دیگر امور پر گفتگو کی گئی
جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے اجلاس سے قبل پاکستانی وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں دونوں کے درمیان پاک سعودی تعلقات سمیت دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا
وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ میں منعقدہ او آئی سی ایگزیکٹو کمیٹی کے غیر معمولی ہنگامی اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں جس میں فلسطینی عوام کے خلاف جاری اسرائیلی فوجی جارحیت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی غزہ میں جاری سنگین بحران پر بات چیت کے لیے او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے غیر معمولی وزارتی اجلاس کے موقع پر سعودی عرب، ایران اور کویت کے وزرائے خارجہ کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’ستارے زمین پر‘ رواں برس ریلیز ہونے والی وہ فلم ہے جس…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…
پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 24 نومبر کو…
لندن(قدرت روزنامہ)لندن ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جیسن گلیسپی کے ہیڈ کوچ…