8 ارب کے ٹیکس واجبات، یوٹیلٹی اسٹورز کے بینک اکاؤنٹس منجمد


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے آٹھ ارب19 کروڑ روپے سے زائد کے ٹیکس واجبات کی ریکوری کیلیے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے پاکستان میں تمام بینک اکاؤنٹس، او ڈی اکاؤنٹس، ایسکرو اکاؤنٹس منجمد کردیے۔
یوٹیلٹی اسٹورز کے اکاؤنٹس میں موجود رقم ایف بی آر کے ماتحت اداروں میں جمع کروانے کی ہدایات جار ی کر دی گئی، یوٹیلٹی اسٹورز انتظامیہ نے فیلڈ فارمشنز کو بینکوں میں رقوم جمع کروانے سے روک دیا ہے۔
اس بارے میں ترجمان یوٹیلٹی اسٹورز کا بینک اکاؤنٹس منجمد ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 2دن قبل یوٹیلٹی اسٹورز کے بینک اکاونٹس منجمد کیے، البتہ دوسرے معاملات پر اپ ڈیٹ نہیں جبکہ ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن محمد علی عامر سے رابطہ نہیں ہوسکا ہے۔
ایکسپریس کو دستیاب دستاویز کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن مجموعی طور پر آٹھ ارب19 کروڑ 89لاکھ دس ہزار711 روپے کا ٹیکس ڈیفالٹر ہے ان ٹیکس واجبات کی وصولی کیلیے ایف بی آر سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کی سیکشن 48(1)(b) کے تحت ریکوری کے نوٹس بھی جاری کرچکا ہے۔

Recent Posts

کترینہ کیف کی دیوالی کی ساڑھی کی قیمت سن کر آپ کے ہوش اڑجائیں گے

اداکارہ نے مشہور بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ دلفریب لباس پہنا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)یکم نومبر…

1 hour ago

بھارت میں شخص نے شراب پی کر پولیس کو بلا لیا، ایسا مطالبہ کر دیا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…

1 hour ago

’میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں‘، لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف احتجاج میں ملوث فرد نے معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…

2 hours ago

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

2 hours ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

2 hours ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

2 hours ago