غزہ میں شہریوں کو نشانہ بنانا گھناؤنا جرم ہے، سعودی ولی عہد


ریاض / ٹوکیو(قدرت روزنامہ) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدا کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان فلسطین میں فوجی کارروائی کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا گیا اور کشیدگی کم کرنے کی تمام کوششوں کو بروئے کار لانے پر اتفاق کیا گیا۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب غزہ میں شہریوں کو نشانہ بنانے کو گھناؤنا جرم سمجھتا ہے، اسرائیل کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ حملے کیے جا رہے ہیں، غزہ کے مکینوں کو تحفظ فراہم کرنا انتہائی ضروری ہے، خطے کے امن اور سلامتی کو لاحق خطرات سے بچانے کے لئے فوجی کارروائیوں کو روکنا ہوگا۔
یاد رہے کہ منگل کی رات غزہ کے الاھلی سپتال پر اسرائیلی حملے میں 500 سے زائد فلسطینی جبکہ غزہ میں اب تک گیارہ دنوں میں مجموعی طور پر 3 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں بڑی تعداد میں بچے اور خواتین شامل ہیں۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کا احتجاج کوئی چیلنج نہیں، یہ کال خود ان کے لیے نقصان کا باعث بنے گی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…

7 mins ago

خیبرپختونخوا کے عوام کارکردگی پر ووٹ دیتے تو پی ٹی آئی کی حکومت نہ بنتی، شیر افضل مروت کی پھر تنقید

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی…

18 mins ago

وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کا 24 نومبر کو ہر قیمت پر اسلام آباد پہنچنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 24 نومبر کو…

30 mins ago

لندن ہائیکورٹ نے نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ قرار دے دیا

لندن(قدرت روزنامہ)لندن ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ…

48 mins ago

پی سی بی کی جیسن گلیسپی کو کوچنگ کے عہدے سے ہٹانے کی سختی سے تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جیسن گلیسپی کے ہیڈ کوچ…

58 mins ago

24 نومبر کا احتجاج مطالبات پورے ہونے تک ختم نہیں ہوگا، بشریٰ بی بی کی پارٹی رہنماؤں کو اہم ہدایات جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ…

1 hour ago