مسافر نے جہاز کی کھڑکی پر فون نمبر لکھ دیا، جب عملے نے اس نمبر پر رابطہ کیا تو ایسا کیا جواب ملا کہ سب حیران رہ گئے

(قدرت روزنامہ)پاکستان میں کچھ باتیں بہت زیادہ عام ہیں چاہے وہ سنجیدہ ہوں، کارآمد ہوں یا نہ ہوں لیکن مشہور ضرور ہوتی ہیں اب جیسے آپ یہ ہی دیکھ لیں کہ کسی پبلک ٹوائلٹ جائیں، بازار جائیں، اسکولوں میں جائیں یا بلڈنگ دیکھیں، کہیں نہ کہیں کوئی نہ کوئی موبائل فون نمبر لکھا ہوا ہوتا ہے . لیکن اس مرتبہ تو شرارتی نوجوانوں نے پی آئی اے کے جہاز کو بھی نہ چھوڑا .

تفصیلات کے

مطابق پی آئی اے کے جہاز کی کھڑکی پر ایک شرارتی نوجوان نے ایک موبائل فون نمبر لکھ ڈالا . جب عملہ صفائی کرنے لگا تو نمبر پر نظر پڑی . جس کے بعد پی آئی اے کے عملے نے اس نمبر پر واٹس ایپ میسج کیا اور یہ حرکت دکھائی تو نوجوان نے ایسا جواب دیا

کہ جان کر سب کی ہنسی نکل آئی . مذ کورہ نمبر سے میسج آیا کہ جناب یہ میرے دوست نے شرارت کی ہے، اس نے مذاق میں لکھ دیا ہے . آپ پلیز مجھ سے 1500 روپے لے کر اس کو سرف یا کلیننگ ڈیٹرجنٹ سے صاف کر لیں . آج سے پہلے پی آئی کی لاجواب سروس کے باکمال عملے کی تعریفیں تو سنی تھیں مگر اب تو بے مثال مسافر بھی دیکھنے میں آئے ہیں . اس خبر کے سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر تو نوجوانوں نے میمز بنانے بھی شروع کر دیئے ہیں . دوسری جانب امریکہ کے شہر نیویارک میں ایک چوبیس سالہ نوجوان اسٹیفس مانڈل کو ستمبر 1968ءمیں سوسال کے لیے زندہ برف میں دفن کیا گیا . تفصیلات کے مطابق اسٹیفن ایک ایسی خطرناک بیماری میں مبتلا ہے جس کا علاج ابھی دریافت نہیں کیا گیا ہے . سائنسدانوں کے بقول اس بیماری کا علاج کئی عشروں کے بعد دریافت ہوگا . اس لیے اسٹیفن کو 2068ءمیں نئی زندگی دی جائے گی . اس وقت تک بیماری کا علاج دریافت ہوچکا ہوگا . دلچسپ بات یہ ہے کہ جب اسٹیفن کو زندہ برف میں دفن کیا گیا تو دفن کرنے سے پہلے اس کا جنازہ نکالا گیا . اسٹیفن خود بھی اپنے جنازے میں شریک تھا اور آہستہ آہستہ لوگوں کے ہمراہ چل رہا تھا . بعد میں مقررہ جگہ پر تمام سائنسی کاروائیوں کو مکمل کرنے کے بعد اسے زندہ برف میں سو سال کے لیے دفن کردیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں