وفاقی حکومت کے تعاون سے بلوچستان میں جدید فنی تعلیم کے اداروں کو فعال کریں گے،علی مردان ڈومکی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی سے جمعرات کو یہاں نگران وفاقی وزیر تعلیم مدد علی سندھی نے ملاقات کی اور وفاقی حکومت کے تعاون سے بلوچستان کے تعلیمی اور فنی تعلیم کے مخصوص اداروں میں جاری پروگرامز سے آگاہ کیا اس موقع پر نگران صوبائی وزیر خزانہ و ریونیو امجد رشید و متعلقہ اداروں کے وفاقی و صوبائی حکام بھی موجود تھے نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے بلوچستان میں جاری منصوبوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کے تعاون سے بلوچستان میں جدید فنی تعلیم کے اداروں کو فعال کریں گے اس مقصد کے عالمی و قومی مارکیٹ کی مانگ کے مطابق تربیت یافتہ افرادی قوت پیدا کرنے کے لئے بلوچستان میں اداروں کی استعداد کار میں اضافہ کیا جاررہا ہے اور فنی تربیت کی فراہمی کے لئے بلوچستان میں قائم اداروں کو فعال بنایا جارہا ہے ، نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دور جدید کے تقاضوں کے مطابق فنی تعلیمی اداروں کے معیار کو قابل بھروسہ بنا کر ان کی ساکھ بہتر بنائی جائے تو خاطر خواہ نتائج حاصل ہوسکتے ہیں ، میر علی مردان خان ڈومکی نے نگران وفاقی وزیر کو صوبائی حکومت کی جانب سے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے بلوچستان سمیت ملک بھر میں معیار تعلیم کی بہتری اور فنی تعلیم کے فروغ کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہا اس موقع پر نگران وفاقی وزیر تعلیم مدد علی سندھی نے بتایا کہ وفاقی اداروں کے انتظامی امور میں بلوچستان سمیت تمام صوبوں کی نمائندگی یقینی بنائی جائے گی نرسنگ اور کلچر کے لئے بلوچستان کے لیے 117 ملین روپے رکھے گئے ہیں ان وظائف کی میرٹ پر تقسیم کو یقینی بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی جامعات کو درپیش مسائل کے حل کے چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے نتیجہ خیز بات کی جائے گی اور جامعات کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان سمیت چاروں صوبوں کے نگران وزراء پر مشتمل اعلیٰ سطحی کمیٹی تعلیم اور فنی تربیت سے متعلق امور کو بار آور بنائے گی اور باہمی مشاورت سے پاکستان کے نظام تعلیم کو ایک ایسی سمت کی جانب گامزن کریں گے جہاں یہ نوجوانوں کے بہتر مستقبل کی ضمانت ثابت ہو اس موقع پر نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے نگران وفاقی وزیر تعلیم مدد علی سندھی کو سوئینر پیش کیا جبکہ میر علی مردان خان ڈومکی کو نگران وفاقی وزیر مدد علی سندھی نے اپنی کتابوں کا تحفہ پیش کیا

Recent Posts

کراچی دھماکے کے شبہے میں خاتون گرفتار، دہشتگرد کو قریبی عمارت سے سپورٹ ملنے کا انکشاف

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں جناح ٹرمینل کےقریب چینی باشندوں پر ہونے والے دھماکے کے شبہے…

9 mins ago

’لاہور صرف نام نہیں ایک برانڈ ہے‘ گلوکار ہنی سنگھ نے لاہور سے متعلق مزید کیا کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف بھارتی ریپر اور گلوکار یو یو ہنی سنگھ کا ایک ویڈیو…

23 mins ago

سفر کے لیے ڈرم کا استعمال، ’وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بار بار غائب ہوں گے تو یہی حال ہوگا‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر خیبر پختونخوا کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے…

2 hours ago

پاکستان میں چینی باشندوں پر کون کون سے بڑے حملے ہو چکے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک چین کی دوستی کی مثالیں دنیا بھر میں دی جاتی ہیں،…

2 hours ago

بھارتی اداکارعمران ہاشمی ایکشن سین کے دوران زخمی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے سٹار اداکار عمران ہاشمی حیدرآباد دکن میں فلم ’گڈ اچاری…

8 hours ago

عدنان سمیع کی والدہ کا انتقال،کل پاکستان پہنچنے کا امکان

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)گلوکار عدنان سمیع خان نے بھارت میں پاکستانی سفارت خانے کو ویزے…

8 hours ago