اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ اور معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر دنا نیر مبین نے اسرائیل کے ہاتھوں معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی پر شدید مذمت کی ہے۔دنا نیر مبین نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں اسرائیلی وزیراعظم کا ایک ٹوئٹ شیئر کیا جس میں کہا گیا تھا کہ ‘ یہ جنگ تاریکی اور روشنی کے بچوں کے درمیان ہے’۔
اس ٹوئٹ پر شدید ردعمل دیتے ہوئے دنا نیر نے کہا کہ ‘میں اپنی زندگی میں کبھی یہ ٹوئٹ نہیں بھولوں گی اور نہ ہی اس دنیا کو بھولنے دوں گی کہ کس طرح اسرائیلی قاتل حکومت معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی کررہی ہے’۔
واضح رہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی بمباری اور ناکہ بندی کو آج 11 دن تک ہوگئے ہیں جس میں 3300 سے زائد فلسطینی شہید اور 1400 اسرائیلی مارے گئے جب کہ 10 لاکھ فلسطینیوں کو گھر بار چھوڑ کر جنوبی علاقے منتقل ہونا پڑا ہے۔
اسرائیل کی فلسطین پر دہشتگردی کے خلاف دُنیا بھر کے فنکار اپنی آواز بلند کررہے ہیں اور فوری طور پر غزہ میں جنگ بند کا مطالبہ بھی کررہے ہیں۔
پاکستان اور ترکیہ سمیت بھارت کے بھی کچھ اداکار ایسے ہیں جنہوں نے فلسطین کی حمایت کی ہے جن میں سونم کپور، سوارا بھاسکر اور گوہر خان شامل ہیں.
دوسری جانب اسرائیل کو فلسطین کے خلاف جنگ میں امریکا، برطانیہ اور بھارت کی بھرپور حمایت حاصل ہے، امریکا کی جانب سے اسرائیل کے لیے بھیجے جنگی طیارے بردار بحری جہاز نزدیکی ساحل تک پہنچ گیا ہے جب کہ ایک اور بحری بیڑہ بھی جلد روانہ کیا جائے گا۔
کراچی (قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر حافظ نعیم…
لاہور(قدرت روزنامہ)ایفرو ایشیا کپ کی دو دہائیوں بعد واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، جس…
لندن (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سپر ہٹ ڈرامے ”کبھی میں کبھی تم“ میں اداکارہ ہانیہ عامر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)ماضی کی مقبول رقاصہ و اسٹیج اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے…
پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ینگ ڈاکٹرز کے صدر اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر مجاہد خان نے…