ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پوری قوم متحد ہے،جان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے وزیرستان میں ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی ہے انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شہداء اور ان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں . سیکیورٹی فورسز کے چاروں بہادر جوانوں نے قوم کی بقاء و سلامتی کےلیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنا ہماری قومی اور اخلاقی ذمہ داری ہے .

نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پوری قوم متحد ہے . انہوں نے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی . انہوں نے مزید کہا کہ قوم اپنی پاک فورسز کے ساتھ ہے ہمارے حوصلے بلند ہیں ملک سے دہشتگردی میں ملوث عناصر کا خاتمہ ہر ممکن یقینی بنایا جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں