ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پوری قوم متحد ہے،جان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے وزیرستان میں ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی ہے انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شہداء اور ان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔سیکیورٹی فورسز کے چاروں بہادر جوانوں نے قوم کی بقاء و سلامتی کےلیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنا ہماری قومی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔ نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پوری قوم متحد ہے۔ انہوں نے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ قوم اپنی پاک فورسز کے ساتھ ہے ہمارے حوصلے بلند ہیں ملک سے دہشتگردی میں ملوث عناصر کا خاتمہ ہر ممکن یقینی بنایا جائے گا۔

Recent Posts

کراچی دھماکے کے شبہے میں خاتون گرفتار، دہشتگرد کو قریبی عمارت سے سپورٹ ملنے کا انکشاف

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں جناح ٹرمینل کےقریب چینی باشندوں پر ہونے والے دھماکے کے شبہے…

9 mins ago

’لاہور صرف نام نہیں ایک برانڈ ہے‘ گلوکار ہنی سنگھ نے لاہور سے متعلق مزید کیا کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف بھارتی ریپر اور گلوکار یو یو ہنی سنگھ کا ایک ویڈیو…

22 mins ago

سفر کے لیے ڈرم کا استعمال، ’وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بار بار غائب ہوں گے تو یہی حال ہوگا‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر خیبر پختونخوا کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے…

2 hours ago

پاکستان میں چینی باشندوں پر کون کون سے بڑے حملے ہو چکے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک چین کی دوستی کی مثالیں دنیا بھر میں دی جاتی ہیں،…

2 hours ago

بھارتی اداکارعمران ہاشمی ایکشن سین کے دوران زخمی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے سٹار اداکار عمران ہاشمی حیدرآباد دکن میں فلم ’گڈ اچاری…

8 hours ago

عدنان سمیع کی والدہ کا انتقال،کل پاکستان پہنچنے کا امکان

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)گلوکار عدنان سمیع خان نے بھارت میں پاکستانی سفارت خانے کو ویزے…

8 hours ago