بھارت اور اسرائیل کی دہشت گردی دنیا بھر میں پھیل رہی ہے، مشعال ملک


راولپنڈی(قدرت روزنامہ) نگراں وزیر اعظم کی مشیر برائے انسانی حقوق مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت اور اسرائیل کی دہشت گردی دنیا بھر میں پھیل رہی ہے۔راولپنڈی چیمبر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ گزشتہ 12 روز سے فلسطین پر قیامت ٹوٹی ہوئی ہے۔ ہر کوئی خون کے آنسو رو رہا ہے ۔ روزانہ کی بنیاد پر اسرائیلی فوج فلسطینی بچوں کو قتل کر رہی ہے۔ ہر 15 منٹ بعد ایک فلسطینی بچے بچہ شہید ہو رہا ہے۔ 12 روز سے فلسطینی کھانے پینے کی اشیاء،ادویات اور پانی کی ترسیل سے محروم ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے وائٹ فاسفورس کا استعمال کرکے فلسطینی عوام کی پراپرٹی کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ دنیا اسرائیل پر معاشی اور دفاعی پابندی لگائے۔ اسرائیل اور بھارت جو کرتے ہیں وہ دنیا میں کبھی نہیں دیکھا ۔ فلسطین اور کشمیر کھلی جیل ہیں،سب سے زیادہ جینوسائیڈ فلسطین میں ہو رہا ہے۔ اسرائیلی افواج ہر جنگ میں فلسطینی بچوں کو قتل کرنے کے واقعات بڑھا رہی ہے ۔
مشعال ملک کا کہنا تھا کہ فلسطین میں 5 سے 6 ہزار لوگ شہید کیے جا چکے ہیں۔ اسرائیلی جارحیت کے دنیا پر بڑے اثرات آنے والے ہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی اثرات آئیں گے۔ اسرائیل نے ایک نئی مثال قائم کی کہ وہ جو مرضی کرے، دنیا اسے کچھ نہیں کہہ سکتی اور نہ روک سکتی ہے۔ دنیا سے کوئی مضبوط و توانا آواز نہیں آ رہی جو اسرائیل کو روک سکے ۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا دنیا میں کوئی بھی نہیں جو اسرائیل کو جنگی جرائم سے روک سکے؟۔
نگراں وزیراعظم کی مشیر انسانی حقوق نے غزہ کے اطراف کی سرحدوں کو کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مبصرین کو وہاں تک جانے کی اجازت دی جائے ۔ پاکستانی عوام فلسطینیوں اور کشمیری عوام کے ساتھ ہیں۔ فلسطین میں فوری طور پر جنگ بندی ہونی چاہیے۔ نیتن یاہو،مودی کا نیکسس ایکسپوز ہو رہا ہے۔ فلسطینی عوام کو کہا جا رہا ہے کہ یہاں سے نکل جائیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کیوں اپنی جگہ چھوڑیں ۔
مشعال ملک نے کہا کہ افغانستان میں ایک سال میں جو کچھ کیا گیا، فلسطین میں کارپٹ بمبنگ کرکے 2 دن میں اتنا نقصان کر دیا گیا ۔ ہندوتوا کے ذریعے دہشت گردی پھیلائی جا رہی ہے۔ جنیوا معاہدے کی کھلی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ اس معاملے میں صرف مذمت کافی نہیں،امن افواج کہاں ہیں؟۔ دنیا میں مذہبی ہم آہنگی کے قائدین کو آگے بڑھ کر کردار ادا کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین جنگ کو روکنے کے لیے دنیا بھر سے آواز آئی چاہیے۔ فلسطین جنگ نہ رُکی تو عالمی معیشت تباہ ہونے کے خدشات موجود ہیں۔ پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ ہے۔ یہ معاملہ رکنے والا نہیں ہے۔ اسرائیل کی دہشت گردی دنیا بھر میں پھیل رہی ہے۔

Recent Posts

چینی کا معاملہ ،وفاق اور خیبر پختونخوا پھر آمنے سامنے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…

1 min ago

کراچی کے عوام کیلیے بجلی مزید مہنگی کر دی گئی

اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…

25 mins ago

شرح سود میں کمی؛ پاکستان پر قرضوں کے حجم میں 1300 ارب روپے کمی آئیگی، وزیراعظم

آذر بائیجان 2 ارب ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط کیلیے تیار ہے، کئی شعبوں سے…

29 mins ago

بھارتی اداکارہ کا مدینہ منورہ میں نکاح، تصاویر وائرل

اداکارہ بگ باس او ٹی ٹی 3 میں مقبول کنٹسٹنٹ رہ چکی ہیں مدینہ (قدرت…

41 mins ago

خیبرپختونخوامیں سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن کا منصوبہ،وزیراعلیٰ نے حتمی شکل دینے کا حکم دیدیا

پشاور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن…

48 mins ago

نیپرا نے کراچی والوں کیلئے بجلی مزید مہنگی کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی مہنگی…

55 mins ago