پاکستان میں ترقی یافتہ ممالک کی طرز پر ایئر ایمبولینس کا آغاز

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان میں ترقی یافتہ ممالک کی طرز پر ایئر ایمبولینس کا آغاز ،حکومت نے حساس علاقوں میں 1122ائیرایمبولینس سروس کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے کے انتہائی حساس علاقوں میں ریسکیو 1122 ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر نے بتایا کہ پنجاب حکومت ریسکیو سروس کو مزید بہتر بنانے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع میں یومیہ ایک ہزار سے زائد حادثات پر امدادی خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پنجاب کے وزیراعلیٰ سردارعثمان بزدار نے ریسکیو ایئر ایمبولینس سروس سے متعلقہ امور جلد نمٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایئر ایمبولینس کے آغاز سے ریسکیو سروسز کو نئی شناخت ملے گی، پنجاب خطے میں ایئر ایمبولینس شروع کرنے والا پہلا صوبہ ہوگا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا، جس میں صوبے میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں ریسکیو سروسز کی بہتری کے لیے تاریخی اقدامات کیے ہیں، پنجاب کی ریسکیو 1122 سروسز کی خدمات کو عالمی سطح پر بھی تسلیم کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو ایئر ایمبولینس سروس کا اجرا وقت کا تقاضا ہے، ہر انسانی جان قیمتی ہے اور بَروقت علاج معالجہ ہر فرد کا حق ہے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ریسکیو ایئر ایمبولینس کے اجراء کے لیے فوری ضروری اقدامات کئے جائیں۔

Recent Posts

نہیں لگتا کہ علی امین گنڈاپور گرفتار ہیں، گورنر خیبرپختونخوا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ انہیں نہیں لگتا…

1 min ago

پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو لاپتا ظاہر کرتے ہوئے بازیابی کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو…

14 mins ago

پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

6 hours ago

ہمیں کوئی علم نہیں ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین اس وقت کہاں ہیں، بیرسٹر سیف کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی علم…

6 hours ago

پی ٹی آئی احتجاج:سول کپڑوں میں ملبوس کے پی پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس 6 اہلکار ڈی چوک سےگرفتار…

6 hours ago

طاہر اشرفی نے صدر مملکت سے موجود صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے صدر مملکت آصف علی…

6 hours ago