آسٹریلوی انٹیلیجنس چیف کی پردیپ سنگھ کے قتل میں را کے ملوث ہونیکی تصدیق


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آسٹریلوی انٹیلیجنس چیف نے پردیپ سنگھ نجر کے قتل میں را کے ملوث ہونے کی تصدیق کر دی۔اے بی سی نیوز کو تہلکہ خیز انٹرویو میں آسٹریلوی انٹیلیجنس چیف مائیک برجیس نے کہا کہ کینیڈا کی جانب سے لگائے گئے الزامات درست ہیں کیونکہ کینیڈین حکومت نے تصدیق کے بعد بھارت کو قتل کا ذمہ دار ٹھہرایا۔
آسٹریلوی انٹیلیجنس چیف نے کہا کہ کینیڈین شہری کے قتل پر ہندوستان کینیڈا تنازعے کی وجہ نہیں بنتی، کسی بھی ملک کے شہری کا دوسرے ملک کے ہاتھوں قتل سنگین اقدام ہے اور ہم آسٹریلیا میں موجود سکھ شہریوں کو مکمل تحفظ فراہم کریں گے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں فائیو آئیز کے نمائندگان کی کیلی فورنیا میں ملاقات میں بھی مائیک برجیس کی جانب سے کینیڈین موقف کی تائید کی گئی تھی۔
نیو یارک ٹائمز کے مطابق امریکی انٹیلیجنس کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق مودی سرکار سکھ رہنما کے قتل میں براہِ راست ملوث ہے۔ معروف بھارتی تجزیہ نگار اویناش پلی وال کی جانب سے بھی مائیک برجیس کے بیان کی تائید کی گئی۔

Recent Posts

ژوب میں دہشتگردوں کا جواز بنا کر مقامی آبادیوں میں آپریشن قابل مذمت ہے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں ژوب میں دہشتگردی کے واقعات…

8 mins ago

حب، بوستان، تربت اور چمن میں صنعتیں لگائیں گے، علی حسن زہری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر علی حسن زہری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی…

12 mins ago

ماضی میں انتخابی نتائج نہ ماننے سے پاکستان دولخت ہوا، عبدالرحیم زیارتوال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال نے آئی ٹی یونیورسٹی میں…

30 mins ago

بلوچستان میں 19مئی کے دوران بارش، 21مئی سے گرمی کی لہر کی پیشگوئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں آج سے 19مئی کے دوران بارش جبکہ 21مئی سے…

44 mins ago

سارے سسٹم خود تباہ کیے، بلوچستان کے لوگ ہی ذمہ دار ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ سارے سسٹم ہم نے خود تباہ کیے،…

48 mins ago

بغیر اجازت حج کرنیوالوں کو کتنا جرمانہ ہوگا ؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں

ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب نےبغیراجازت حج کرنے پر جرمانےشروع کرنے کا اعلان کیا ہے، بلا اجازت…

1 hour ago