کراچی (قدرت روزنامہ)مشہور پاکستانی مصنفہ فاطمہ بھٹو نے غزہ میں نہتے فلسطینیوں کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت سے متعلق تعصبانہ صحافت پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مغربی میڈیا کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
فاطمہ بھٹو نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ پر برطانیہ میں فلسطینیوں پر ہونے والے اسرائیلی مظالم کے خلاف ہونے احتجاجوں کے بارے میں برطانوی اخبار کی ایک گمراہ کن خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔
اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس اشتعال انگیزی کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے ہم ایک بہت ہی آسان کام کر سکتے ہیں اور وہ یہ کہ نہ ان اخبارات کو خریدیں اور نہ ہی ان کی ویب سائٹ پر جا کر کسی لنک پر کلک کریں۔
فاطمہ بھٹو نے لکھا ہے کہ ہم لاکھوں کی تعداد میں ہیں تو اپنی بڑی تعداد کی طاقت دکھائیں۔
اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا ہے کہ یاد رکھیں کہ آپ کے پارلیمانی ممبران، کانگریس مین اور صدور نے اس مشکل وقت میں کیا کیا اور کیا کہا اور پھر اپنے ووٹ کا استعمال یہ ظاہر کرنے کے لیے کریں کہ آیا آپ ان سے متفق ہیں یا نہیں۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ میں ردوبدل اور اضافے کا فیصلہ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی…
واشنگٹن (قدرت روزنامہ)جب دفتر جاتے ہوئے راستے میں آپ کو یاد آئے کہ لنچ باکس…
کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ…
لاہور (قدرت روزنامہ)شوہر کے مبینہ تشدد کا شکار اداکارہ نرگس ہسپتال پہنچ گئیں۔اداکارہ نرگس…