سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، مگر کتنا؟ جانیے

کراچی (قدرت روزنامہ) سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کا اضافہ ہو گیا .


نجی ٹی وی "92" نیوز کے مطابق سونے کا ریٹ اضافے کے بعد 2 لاکھ 8 ہزار 500 روپے تک پہنچ گیا .

10 گرام سونے کی قیمت 1886 روپے بڑھ گئی جس کے بعد ایک لاکھ 78 ہزار 755 روپے ہو گئی .

عالمی مارکیٹ میں سونا 27 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 1999 ڈالر فی اونس ہو گیا .

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی عالمی مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر مہنگا ہوا تھا اور 1972 ڈالر فی اونس کے ریٹ پر فروخت ہوا .

. .

متعلقہ خبریں