ن لیگ کے اہم رکن اسمبلی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مظفرگڑھ سے مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی اظہر عباس چانڈیا کے تحریک انصاف میں شمولیت کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے . وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ اظہر عباس چانڈیا کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان خوش آئند ہے اور اس سے جنوبی پنجاب میں پی ٹی آئی مزید مضبوط ہو گی .

اظہر عباس چانڈیاکا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان مخالف جماعت کیلئے بڑا سیاسی دھچکا ہے اور یہ کھوکھلے نعروں اور خالی تقریروں سے عوام کو بہلانے والوں کے لئے نوشتہ دیوار ہے . انہوں نے کہا کہ اظہر عباس چانڈیاسے احترام کا رشتہ ہے اور ان سے پہلے بھی ملاقاتیں رہی ہیں . مخالف جماعت کی منفی سیاست کے باعث ان کے اپنے بھی ساتھ چھوڑ رہے ہیں اور یہ سلسلہ رکے گا نہیں بلکہ مزید بڑھے گا . انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی عوامی خدمت کی سیاست کے باعث مخالفین کی سیاسی دکانداری ہمیشہ کیلئے بند ہو گئی ہے . مخالف جماعت کو آئندہ الیکشن میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑے گا . تحریک انصاف عوام کے دلوں پر حکمرانی کرتی ہے . انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب سے کیے گئے وعدے پورے کررہے ہیں اور خلوص نیت سے عوام کی خدمت میں مصروف ہیں . . .

متعلقہ خبریں