ن لیگ کے اہم رکن اسمبلی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مظفرگڑھ سے مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی اظہر عباس چانڈیا کے تحریک انصاف میں شمولیت کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ اظہر عباس چانڈیا کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان خوش آئند ہے اور اس سے جنوبی پنجاب میں پی ٹی آئی مزید مضبوط ہو گی۔اظہر عباس چانڈیاکا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان مخالف جماعت کیلئے بڑا سیاسی دھچکا ہے اور یہ کھوکھلے نعروں اور خالی تقریروں سے عوام کو بہلانے والوں کے لئے نوشتہ دیوار ہے۔انہوں نے کہا کہ اظہر عباس چانڈیاسے

احترام کا رشتہ ہے اور ان سے پہلے بھی ملاقاتیں رہی ہیں۔مخالف جماعت کی منفی سیاست کے باعث ان کے اپنے بھی ساتھ چھوڑ رہے ہیں اور یہ سلسلہ رکے گا نہیں بلکہ مزید بڑھے گا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی عوامی خدمت کی سیاست کے باعث مخالفین کی سیاسی دکانداری ہمیشہ کیلئے بند ہو گئی ہے۔مخالف جماعت کو آئندہ الیکشن میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔تحریک انصاف عوام کے دلوں پر حکمرانی کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب سے کیے گئے وعدے پورے کررہے ہیں اور خلوص نیت سے عوام کی خدمت میں مصروف ہیں۔

Recent Posts

پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو لاپتا ظاہر کرتے ہوئے بازیابی کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو…

1 min ago

پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

5 hours ago

ہمیں کوئی علم نہیں ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین اس وقت کہاں ہیں، بیرسٹر سیف کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی علم…

6 hours ago

پی ٹی آئی احتجاج:سول کپڑوں میں ملبوس کے پی پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس 6 اہلکار ڈی چوک سےگرفتار…

6 hours ago

طاہر اشرفی نے صدر مملکت سے موجود صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے صدر مملکت آصف علی…

6 hours ago

عمران خان کا انجام بانی ایم کیو ایم والا ہوگا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو…

6 hours ago