توہین الیکشن کمیشن میں فرد جرم عائد کرنے کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی کے پروڈکشن آرڈر جاری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اڈیالہ جیل میں قید چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے۔سابق وزیر اعظم کے توہین الیکشن کمیشن کیس میں فرد جرم عائد کرنے کیلئے پروڈکشن جاری ہوئے ہیں، الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 24اکتوبر صبح 10بجے پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
آئی جی پنجاب اور اسلام آباد کو پیشی کے موقع پر فول پروف سکیورٹی کا حکم بھی دیا گیا ہے،دوسری جانب توہین الیکشن کمیشن کیس میں سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں 50ہزار روپے کے دو مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کیلئے آئی جی اسلام آباد کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا کہ آئی جی اسلام آباد فواد چودھری کو 24اکتوبر کو الیکشن کمیشن میں پیش کریں کیونکہ ہدایات کے باوجود فواد چودھری کیس میں ذاتی حیثیت میں پیش نہیں ہو رہے۔
واضح رہے کہ توہین الیکشن کمیشن کیس میں 24اکتوبر کو چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چودھری پر فرد جرم عائد کی جائے گی، الیکشن کمیشن نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم بھی جاری کر دیا۔

Recent Posts

پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

47 mins ago

ایک بیوی سے طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے والا پہلی رات ہی لٹ گیا

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…

58 mins ago

احسن خان کی کرس گیل کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…

1 hour ago

گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو پرانے مالک کی لاش مل گئی

پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…

1 hour ago

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…

2 hours ago

ٹرین کے ذریعے 46 کلو سے زائد چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…

2 hours ago