وڈھ کے پیدا کردہ حالات کے کرداروں کے خلاف لانگ مارچ ہوگا‘سردار اختر جان مینگل


وڈھ (قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ و بلوچ قومی لیڈر سردار اختر جان مینگل وڈھ میں مینگل قبائل کے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اج بلوچستان بالخصوص وڈھ میں جو حالات بھی پیدا کیے گئے ہیں یہ کوئی حادثاتی نہیں بلکہ پلاننگ کے تحت پیدا کیا گیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز مینگل کوٹ وڈھ میں مینگل قبائل کے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔جرگہ میں مینگل قبائل ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔
سردار اختر جان مینگل نے اپنے خطاب میں جرگہ میں موجود تمام لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپ لوگوں کو اپنے انے والے کل کے لیے ذہنی طور پر تیار ہونا ہوگا اگر سستی برتی گئی تو أپ لوگوں کی أنے والی نسلیں بھی غیر محفوظ ہوں گی۔اپنے ائندہ کے نسلوں کو محفوظ بنانے کی خاطر اب سے قربانی کی جذبہ رکھنا ہوگی
کوئی اس غلط فہمی میں مبتلا نہ رہے کہ سرکار یا انتظامیہ ان کی بنیادی حقوق کی تحفظ کرے گی۔موجودہ انتظامیہ اور نگران وفاقی حکومت ہو یا صوبائی ہو ان سے اپنی بنیادی حقوق کی تحفظ کی توقع رکھنا بےکار ہوگی۔کیونکہ سرکار مخصوص لوگ یعنی اپنے اثاثوں کی تحفظ کے علاوہ عوام کے تحفظ کی جذبات نہیں رکھتی۔
یاد رہے کہ وڈھ بازار گزشتہ تین ماہ سے جنگ کی وجہ سے بند تھے اور أج بعد از نماز جمعہ بازار کھل جائینگے۔ 22 اکتوبر بروز اتوار کو وڈھ سے کوئٹہ تک بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں بلوچستان بالخصوص وڈھ کے پیدا کردہ حالات کے کرداروں کے خلاف لانگ مارچ ہوگا۔لانگ مارچ کوئٹہ پہنچ کر ائندہ کے لائے عمل کا اعلان جلسہ میں کیا جائے گا

Recent Posts

آئی جی اسلام آباد کی سرکاری رہائشگاہ کے باہر سے چور ٹیلیفون کیبلز کاٹ کر لے گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی جی اسلام آباد ناصر علی رضوی کی سرکاری رہائش گاہ کے باہر…

5 mins ago

خیبر پختونخوا نے پنجاب کے کاشتکاروں سے 7 ہزار میٹرک ٹن گندم خرید لی

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا میں پنجاب کے کاشت کاروں سے گندم کی خریداری جاری ہے۔ صوبائی…

5 mins ago

کار حادثے میں اداکارہ کی ہلاکت کے چند روز بعد انکے ساتھی اداکار چندو نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی

ممبئی(قدرت روزنامہ)کار حادثے میں اداکارہ کی ہلاکت کے چند روز بعد انکے ساتھی اور تیلگو…

8 mins ago

ڈاکٹر عشرت العباد کا ایک بار پھر عملی سیاست میں آنے کا عندیہ

کراچی(قدرت روزنامہ)سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے ایک بار پھر عملی سیاست میں آنے…

11 mins ago

صحافیوں نے پنجاب حکومت کا مجوزہ ہتک عزت بل مسترد کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صحافیوں نے پنجاب حکومت کا مجوزہ ہتک عزت بل 2024 مسترد کر…

12 mins ago

حارث رؤف اورعثمان خان کو پہلے ٹی 20میں کھیلانے کا فیصلہ

لندن (قدرت روزنامہ)انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی 20میچ میں حارث رؤف اورعثمان خان کو کھیلانے کا…

15 mins ago