پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا میں اضلاع کی سطح پر عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردی گئیں، حساس اور حساس ترین پولنگ اسٹیشنز کی فہرستیں بنانے، پولنگ اسٹیشنز کے اطراف میں کیمرے لگانے، شفاف، منصفانہ اور پُرامن انتخابات کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کردی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا میں عام انتخابات کے لیے تیاریوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے، تمام ڈویژن کے کمشنرز نے تیاریوں کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔
کمشنر پشاور کے زیر صدارت ایک اجلاس ہوا جس میں عام انتخابات کے لیے پانچوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو انتظامی اور سیکیورٹی پلان ترتیب دینے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ اجلاس میں ریجنل الیکشن کمشنر، ایس پی سیکیورٹی پشاور، پشاور ڈویژن کے تمام پانچوں اضلاع پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، قبائلی ضلع مہمند اور ضلع خیبر کے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز نے شرکت کی۔
انتخابات سے قبل انتہائی حساس، حساس اور نارمل پولنگ اسٹیشنز کا تعین کیا جائے گا، کمشنر پشاور ا کہنا تھا کہ شفاف، منصفانہ اور پرامن انتخابات کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، پولنگ اسٹیشنز اور اطراف میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں۔
پشاور(قدرت روزنامہ)ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کے چیمبر میں ملازمین کے بغیر اجازت داخلے پر پابندی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی آئی اے) نے دعویٰ کیا ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ اور ماڈل فریال محمود اپنی شاندار اداکاری کے ساتھ ساتھ…
🚨 Muskan Chandio's Viral TikTok Video Leaked! 😱 | Another Pakistani TikTok Video Scandal 💥…
لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان میں سوشل میڈیا پر خواتین ٹک ٹاکرز کی ویڈیوز لیک ہونے کا…
#GulChahat #TikTokLeak #PakistanVideos #GulChahat #TikTokViral #PakistaniTikTok #LeakedVideos #TrendingLeaks #PakistanNews #ViralVideo #TikTokDrama #DailyQudrat #QudratNews 🔥 Gul…