بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں سوئی سدرن گیسں پولیس اسٹیشن بنانے کی منظوری دیدی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) حکومت بلوچستان کی صوبائی کابینہ نے محکمہ داخلہ کی جانب سے سوئی سدرن گیسں کے لیے ایک مخصوص پولیس اسٹیشن قائم کرنے کی درخواست متفقہ طور پر منظور کرلی ہے۔ اس پولیس اسٹیشن سے متعلق تمام اخراجات جن میں تنخواہ ،پنشن ، آپریشنز اور دیکھ بھال کے حوالے سے تمام مالی معاملات سوئی سدرن گیسں کمپنی برداشت کرے گی۔ کوئٹہ شہر میں قائم ہونے والےسوئی سدرن کے تھانے کی پولیس فورس گیس چوروں کے خلاف کریک ڈا?ن، ایف آئی آر درج کرنے اور شرپسندوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی میں کمپنی کی کاو¿نٹر گیس چوری آپریشنز ٹیموں اور سوئی سدرن کے دیگر محکموں کی مدد کرے گی۔ گیس چوری اور ریکوری کے خلاف ایک بڑی مزاحمت کے طور پر کام کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن اور اس کی فورس بلوچستان میں (یو ایف جی) یا لائن لاسز کو کم کرنے میں نمایاں کردار ادا کرے گی۔ سوئی سدرن کے ایم ڈی عمران منیار اور اے ڈی ایم ڈی آپریشنز اور یو ایف جی سعید رضوی جلد ہی پولیس اسٹیشن کا افتتاح کریں گے۔ 2015 ئ سے کراچی میں کام کرنے والا سوئی سدرن کے لئے مختص اسی طرح کا ایک پولیس اسٹیشن گزشتہ برسوں کے دوران ، گیس چوری کو روکنے ، ریکوری میں اضافے اور کراچی میں یو ایف جی کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔

Recent Posts

بھارتی اداکارعمران ہاشمی ایکشن سین کے دوران زخمی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے سٹار اداکار عمران ہاشمی حیدرآباد دکن میں فلم ’گڈ اچاری…

5 hours ago

عدنان سمیع کی والدہ کا انتقال،کل پاکستان پہنچنے کا امکان

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)گلوکار عدنان سمیع خان نے بھارت میں پاکستانی سفارت خانے کو ویزے…

5 hours ago

اسلام آباد احتجاج، پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت میں احتجاج اور دھرنے کے باعث پاکستان تحریک انصاف…

5 hours ago

بلوچستان کو 5چھوٹے صوبوں میں تقسیم کیا جائے ،جان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان کے سابق ترجمان جان اچکزئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس…

5 hours ago

بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کا منصب بھی چھ ارب روپے میں بکنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں محمود خان اچکزئی

فوری طور پر عمران خان اور دیگر تمام سیاسی اسیران کو رہا کیا جائے، بصورت…

5 hours ago

سردی کی دستک، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے…

6 hours ago