کچھ لوگ منتخب ہوکر اپنی وزارتوں کے پیچھے بھاگیں گے اور بلوچستان کے مزید پانچ سال گزر جائیں گے، حاجی لشکری

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سینئر سیاست دان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہاہے کہ اسٹیٹس کو کو دوبارہ مسلط کرنے کیلئے سیاسی پارٹیوںمیں ٹرانسفر پوسٹنگ کی جارہی ہے، سیاسی کارکن اسٹیٹس کو سے باہر نکلنا چاہتا ہے تواپنی ذہنی پروش کرکے تاریخ اورحقائق کا مطالعہ کریں، سیاسی جماعتیں جو فسلطین اور اس کے مظلوم لوگوں کیلئے احتجاج کررہے ہیں پہلے وہ 54 اسلامی ممالک کے غاصب حکمرانوں کے خلاف آواز اٹھائیں ڈیڑہ ارب مسلمان آج محکومی اور غلامی کی زندگی گزار رہے ہیں،ہم جس بحران سے گزرہے ہیں اس کے ذمہ دار ہم سب ہیں ،ہمیں اپنے رویوں ، فکر میں تبدیلی لاکر اپنا احتساب کرنا ہوگا۔یہ بات انہوں نے جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب میں محمد طاہر خان ہزارہ مرحوم کی کتاب درپردہ حقائق کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔تقریب سے کوئٹہ پریس کلب کے صدرعبدالخالق رند، پروفیسر منظور بلوچ،عبدالمجید ایڈوکیٹ،سرور جاوید، محمد اطہر خان سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر میر ہمایوں عزیز کرد، کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری چنگیز حئی بلوچ، شعیب رئیسانی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔سینئر سیاست دان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہاکہ میر ا طاہر خان ہزارہ سے فکری شعوری اور نظریاتی رشتہ تھا ہمارا سیاسی سفر پاکستان نیشنل پارٹی سے شروع ہو،جب میں مشرف کی آمریت کے دوران پیپلز پارٹی میں شامل ہوا اور پارٹی کا صوبائی صدر بنا تو طاہر خان میر ے ساتھ بطور سیکرٹری اطلاعات جدوجہد میں شامل رہے، میری اور ان کی سوچ ایک تھی جس نے ہمیں جوڑ کر رکھا تھاآج اس کی کتاب نے ہمیں پھر ایک جگہ جمع کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ جب طاہر خان ہزارہ ایک سیاسی اور جمہوری عمل کا حصہ بنے اور الیکشن میں اترے تو کاش رائے دہندہ پانچ سال کیلئے اس سیاسی کارکن کو موقع دیتے جب بھی رائے دہندہ کو اپنے رائے دینے کا موقع ملتا ہے وہ اپنی رائے دینے کی بجائے ذاتی مفاد کو ترجیح دیتا ہے جس کے نتیجے میں غربت ، بے روزگاری ، ناانصافی ، ناخواندگی میں اضافہ ہوا ہے۔انہوںنے کہاکہ سیاسی جماعتوں میں کارکنوں کی ذہنی و فکری نشونما کی بجائے انہیں عقیدت مند بنایا جارہاہے کچھ لوگ اسلام آباد کی طرف جارہے ہیں تاکہ اسٹیٹس کو کو دوبارہ مسلط کیا جاسکے ، سیاسی کارکن اپنی ذہنی پروش کرکے اس اسٹیٹس کو سے باہر نکلنا چاہتا ہے تو تاریخ اورحقائق کا مطالعہ کرئے ، پہلے سیاسی پارٹیاں بنائی جاتی تھیں اب پارٹیوں کے اندر ٹرانسفر پوسٹنگ کی جارہی ہے تاکہ ایسے لوگوں کو لایا جائے جو پانچ سال صرف نالیاں بناتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیوں کو اس لیے متنازعہ بنایا گیا ہے تاکہ دو تین ماہ لوگ اس چکر میں گھومتے رہیں اور اس کے بعد کچھ لوگوں کو منتخب کیا جائے گا اور وہ پانچ سال اپنی وزارتوں کے پیچھے بھاگیں گے اور بلوچستان کے مزید پانچ سال گزر جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہاں ایک جعلی پارٹی بنا کر اس کو عوام پر مسلط کیا جاتا ہے ، سیاسی کارکنوں نے بھی اپنے ساتھ کبھی انصاف نہیں کیا پارٹی میں ان کی جگہ سیاسی ٹھیکیداروں نے لی ہے ، سیاسی پارٹیاں قومی حقوق پر ٹھکیدار کو ترجیح دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تھوڑے بہت سیاسی کارکن ہیں جو آج کے اس بحرانی سماج میں حق کی آوا ز بلند کرتے ہیں طاہر خان کا شمار بھی ان میں ہوتا ہے ، سیاسی کارکنوں کا حق بنتا ہے کہ اگر وہ اپنے سماج کیلئے دل میں درد رکھتے ہیں تو سیاسی طور پر منظم ہوکر آگئے بڑھیں انہوں نے کہا کہ ہم اپنے آئندہ نسل کی پرورش اور رہنمائی کررہے ہیں تاکہ ہمارا وہ اپنا وقت ضائع کرنے کی بجائے علم و حکمت سے بحرانوں سے نکلیں۔انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک میں روزانہ مظاہرے کئے جارہے ہیں کچھ لوگوں کی نیت ملین مارچ کرنے کی ہے یہاں سوال پیدا ہوتا کہ ہے یہ سیاسی جماعتیں جو فسلطین اور اس کے مظلوم لوگوں کیلئے احتجاج کررہے ہیں پہلے وہ 54 اسلامی ممالک کے غاصب حکمرانوں کے خلاف آواز اٹھائیں ڈیڑہ ارب مسلمان آج محکومی اور غلامی کی زندگی گزار رہے ہیں اگر سیاسی رہنمائی ہوتی تو پہلے اپنے گھر کو ٹھیک کرتے تاکہ یہ واقعات پیش ہی نہ آتے ، اسلامی حکمران خاموش کیوں ہیں کیوںکہ یہ سب کے سب سیاسی لاشعوری کی بنیاد پر ہم پر مسلط ہوئے ہیں اور ہم نے ان کو قبول کیا ہے۔

Recent Posts

بھارتی اداکارعمران ہاشمی ایکشن سین کے دوران زخمی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے سٹار اداکار عمران ہاشمی حیدرآباد دکن میں فلم ’گڈ اچاری…

3 hours ago

عدنان سمیع کی والدہ کا انتقال،کل پاکستان پہنچنے کا امکان

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)گلوکار عدنان سمیع خان نے بھارت میں پاکستانی سفارت خانے کو ویزے…

3 hours ago

اسلام آباد احتجاج، پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت میں احتجاج اور دھرنے کے باعث پاکستان تحریک انصاف…

3 hours ago

بلوچستان کو 5چھوٹے صوبوں میں تقسیم کیا جائے ،جان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان کے سابق ترجمان جان اچکزئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس…

3 hours ago

بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کا منصب بھی چھ ارب روپے میں بکنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں محمود خان اچکزئی

فوری طور پر عمران خان اور دیگر تمام سیاسی اسیران کو رہا کیا جائے، بصورت…

3 hours ago

سردی کی دستک، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے…

4 hours ago