سونے کی قیمت میں مزید کمی ہو گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7ڈالر گھٹ کر 1992ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے .
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اس باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 150روپے گھٹ کر 208350روپے ہوگئی .

اور دس گرام سونے کی قیمت 129روپے گھٹ کر 178626روپے ہوگئی .
اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2550روپے پر مستحکم رہی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2186.21 روپے پر مستحکم رہی .

. .

متعلقہ خبریں