لاہور ائیر پورٹ پر اڑان بھرتے ہوئے جہاز کو لیزر لائٹ سے نشانہ بنانے کی کوشش ، جہاز میں خوف و ہراس پھیل گیا

لاہور(قدرت روزنامہ) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نجی پرواز کے اڑان بھرتے ہی اس کو لیزر لائٹ سے حملے کا نشانہ بنا یا گیا جس کے باعث جہاز میں خوف و ہراس پھیل گیا . ہم نیوز کے مطابق اس سلسلے میں نجی ایئرلائن کی انتظامیہ کی جانب سے باقاعدہ پولیس کو اطلاع دی گئی ہے جس پر پولیس نے اڑان بھرتے ہوئے جہاز کو لیزر لائٹ سے نشانہ بنانے کا مقدمہ بھی درج کرلیا ہے .

پولیس کے مطابق نجی ایئرلائن کی پرواز لاہور سے دبئی کے لیے روانہ ہورہی تھی جب اسے لیزر لائٹ سے نشانہ بنایا گیا . نجی ایئر لائن کی انتظامیہ کی جانب سے دی جانے والی درخواست پر درج مقدمے میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں . لیزر لائٹ سے اڑان بھرتے ہوئے جہاز کو نشانہ بنانے والے نامعلوم شخص کی تلاش شروع کردی گئی ہے . . .

متعلقہ خبریں