لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف وطن واپس پہنچ گئے ہیں، جس پر تحریک انصاف نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے، ترجمان پی ٹی آئی نے اپنے آفشیل ایکس اکاؤنٹ پر بیان جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایک قومی مجرم کی وطن واپسی کیلئے ریاست نے قانون اور انصاف کو اپنے ہاتھوں سے دفن کردیا ہے۔
ن لیگ کے قائد کی واپسی پر ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ رجیم چینج سازش کے بعد آئین و جمہوریت بیزار عناصر نے ملک و قوم کو زنجیروں میں جکڑ کر کرپٹ بھیڑیوں کے آگے پھینک دیا ہے، یہی سوچ ہے 75 سال بعد بھی قوم کے پاؤں کی زنجیر اور ملک کی کسمپرسی، بیچارگی اور زوال کی بڑی وجہ ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے 27 برس قبل جرم اور ریاست کے مابین اسی اشتراکِ بَد کے خلاف بے مثال سیاسی جدوجہد کا فیصلہ کیا، ان کی قیادت میں آج قوم ملک کو سازش، طاقت اور چوروں، ٹھگوں، دھوکے بازوں اور بے حمیت مافیاز کے اشتراک سے فتح کرنے والی قوتوں کے سامنے شعور سے لیس ہوکر اپنے پورے قد سے کھڑی ہے۔
عدالتیں قوم کو نسل در نسل لوٹنے والے جس مجرم کا احتساب کرنے میں ناکام رہیں، اس کا محاسبہ عوام کریں گے، قوم مجرم کے خاطر خواہ استقبال کیلئے تیار ہے، جس قوم نے رجیم چینچ سازش کو بے پناہ جبر کے باوجود قبول نہیں کیا وہ لندن منصوبے اوراس کے اہداف بھی قبول نہیں کرے گی۔
ترجمان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ غیر سیاسی ترکیبوں اور غیراخلاقی و غیر جمہوری منصوبوں سے ظلم و جبر کے سلسلے کو دوام بخشنا ممکن نہیں، شفاف،آزادانہ اورمنصفانہ انتخابات کا فوری انعقاد ہی پاکستان کے مسائل کو حل کرسکتا ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا میں رہنے والوں کے لیے نئی خبر یہ ہے کہ گھڑیوں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دنیا سمیت پاکستان کی نظریں اس وقت امریکی انتخابات پر مرکوز ہیں،…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) تاجر دوست سکیم میں بڑی تبدیلیاں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت مرغی اور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدر کے انتخاب کیلئے تمام 50 ریاستوں میں ہونے والی پولنگ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینئر صحافی اور معروف تجزیہ کار حامد میرنے امریکی صدارتی انتخابات پر اپنے…