شہباز شریف کی گھڑی ڈیڑھ کروڑ کی ہے یا 10 کروڑ کی؟ شبلی فراز کے دعوے نے عوام کو کنفیوژ کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)شہباز شریف کی گھڑی ڈیڑھ کروڑ کی ہے یا دس کروڑ کی ، شبلی فراز کے دعوے نے نئے بحث چھیڑ کر عوام کو کنفیوژ کر دیا ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے ترجمان ملک محمد احمد خان نے وفاقی وزیر شبلی فراز کے شہباز شریف کی گھڑی کی قیمت سے متعلق بیان کو انتہائی مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دروغ گوئی کی بھی کوئی حد ہوتی ہے ،شہبازشریف نے جو گھڑی پہن رکھی ہے وہ انہیں ان کے والد میاں محمد شریف نے دی تھی جو

انہوںنے 70ء کی دہائی میں جرمنی کے دورے کے موقع پر خریدی تھی اور اس وقت اس کی پاکستانی کرنسی میںمالیت 2000ہزار روپے تھی ، والد محترم سے عقیدت اورلگائو کی وجہ سے شہباز شریف نے 50سال سے وہی گھڑی پہن رکھی ہے جسے کئی مرتبہ مرمت بھی کرایا گیا ۔ اپنے بیان میں مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف کے ترجمان ملک محمد احمد خان نے کہا کہ شبلی فراز صاحب آپ جس شخصیت کے فرزند ہیں آپ کو ایسی بہتان تراشی زیب نہیں دیتی۔آپ کے قائد عمران خان نیازی اور پنجاب میں بیٹھے وسیم اکرم پلس کا شہباز شریف سے کارکردگی کے میدان میں کوئی مقابلہ نہیں اس لئے آپ مضحکہ خیز باتوں کے ذریعے بے پرکی اڑا رہے ہیں ۔ آپ جو مرضی کر لیں عوام نے آپ کے کڑے محاسبہ کا فیصلہ کر لیاہے اور کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج اس کی ایک جھلک ہیں۔ انہوںنے کہا کہ شہباز شریف نے پنجاب کی عوام کو سرکاری ہسپتالوںمیں مفت ادویات دیں ،پسے ہوئے طبقات کو ریلیف دینے کیلئے سہولت بازار لگائے ، عوام کو سفر کی بہترین سہولیات کیلئے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بسوں کے منصوبے دئیے ، ہونہار بچوں میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے ،آپ بتائیں شریف خاندان کے بغض اور حسد میں جلنے والے عمران نیازی اور وسیم اکرم پلس کے کریڈٹ پر عوام کے استحصال کے سوا اور کیا ہے ؟۔آپ نے میٹرو ٹرین کا افتتاح کر کے اس منصوبے کا کریڈٹ لینے کی ناکام کوشش کی کیونکہ عوام جانتے ہیں آپ کے ہاتھ میں عوام کی خدمت کی لکیر ہی نہیں ہے ۔ ملک محمد احمد خان نے کہا کہ حکمران عوام کو لطیفے سنانے کی بجائے اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے ان کے دکھوںکا مداوا کریں کیونکہ موجودہ دور میں عوام تین سے ایک وقت کی روٹی پر آ گئے ہیں اور اس کا حصول بھی مشکل بنا دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے امیدوار یہ سوچ رہے ہیںکہ وہ آئندہ عام انتخابات میں کس منہ اور کارکردگی کے ساتھ عوام کے پاس دوبارہ ووٹ مانگنے جائیں گے ۔

Recent Posts

پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو لاپتا ظاہر کرتے ہوئے بازیابی کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو…

8 mins ago

پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

6 hours ago

ہمیں کوئی علم نہیں ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین اس وقت کہاں ہیں، بیرسٹر سیف کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی علم…

6 hours ago

پی ٹی آئی احتجاج:سول کپڑوں میں ملبوس کے پی پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس 6 اہلکار ڈی چوک سےگرفتار…

6 hours ago

طاہر اشرفی نے صدر مملکت سے موجود صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے صدر مملکت آصف علی…

6 hours ago

عمران خان کا انجام بانی ایم کیو ایم والا ہوگا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو…

6 hours ago