اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے اپیل بحالی کی درخواست پیر کو دائر ہوگی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف اپنے اوپر موجود ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سزاؤں کے خلاف اپیل کے لیے پیر کو درخواست دائر کریں گے۔
نواز شریف کے وکیل امجد پرویز نے سزاؤں کے خلاف اپیل کا حق بحالی کرنے کی درخواست پیر کو دائر کرنے کی تصدیق کردی۔ اطلاعات ہیں کہ نواز شریف نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلیں بحال کرنے کی درخواست پر دستخط کردیے ہیں اور اپیلوں کی بحالی کے لیے بائیومیٹرک سرٹیفکیٹ بھی حاصل کرلیا ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس ڈاٹ کام پر اگر کسی صارف کو…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کا معیاری وقت اور امریکا کے وقت کے درمیان پورے 10…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات کے دوران ریاست مشی گن میں سابق امریکی صدر…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ کی اُمیدوار کملا ہیرس اور ریپبلکن…