نواز شریف کی واپسی کا خیر مقدم کرتا ہوں، چوہدری شجاعت


لاہور (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے نواز شریف کی وطن واپسی کا خیر مقدم کیا ہے . لاہور سے جاری بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی کا خیر مقدم کرتا ہوں، عوام کو ن لیگی قائد سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں .


انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کو یکجہتی اور مفاہمت کی ضرورت ہے، ملک کو انتقامی سیاست نہیں بلکہ مضبوط معیشت کی ضرورت ہے .
ق لیگی سربراہ نے مزید کہا کہ نواز شریف کو معیشت بحالی اور مہنگائی کے خاتمے کے لیے محنت کرنا پڑے گی . اُن کا کہنا تھا کہ لوگوں کو ریلیف اور قومی مفادات کا تحفظ سب کی مشترکہ ذمے داری ہے .

. .

متعلقہ خبریں