گیس چوروں کیخلاف آپریشن، مزید 146 کنکشن منقطع


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں گیس چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے جس کے تحت پنجاب، خیبر پختون خوا اور اسلام آباد میں مزید 146 کنکشن منقطع کر دیے گئے۔ترجمان سوئی ناردرن کے مطابق 294 انڈر بلنگ کیسز کا اندراج کیا گیا ہے جبکہ 60 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔
ترجمان سوئی ناردرن کے مطابق لاہور اور ساہیوال میں 15 گیس کے کنکشن منقطع جبکہ 4 انڈر بلنگ کیسز کا اندراج کیا گیا ہے اور 1.29ملین کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔
ترجمان سوئی ناردرن کا بتانا ہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی 46 گیس کے کنکشن منقطع جبکہ 53 انڈر بلنگ کیسز کا اندراج کیا گیا ہے۔
ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق گوجرانوالہ، شیخو پورہ، فیصل آباد میں 23 گیس کے کنکشن منقطع جبکہ 77 انڈر بلنگ کیسز کا اندراج کیا گیا ہے۔اسی طرح بہاولپور، ملتان میں 14 گیس کے کنکشن منقطع اور 92 انڈر بلنگ کیسز کا اندراج کیا گیا ہے۔

Recent Posts

پنجگور میں تیل بردار گاڑیوں سے بھتہ وصولی، دو پولیس اہلکار معطل

پنجگور(قدرت روزنامہ)سید فاضل شاہ بخاری ایس پی پنجگور نے ضلع پنجگور سی پیک روڈ پر…

2 mins ago

بجلی مسئلے پر کمیٹی بنا کر وزیراعظم سے ملاقات کی جائے، اراکین بلوچستان اسمبلی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 45منٹ کے تاخیر سے سپیکر کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی کے…

11 mins ago

تخریب کاروں اور ان کے معاونوں کیخلاف کارروائی جاری رہے گی ،سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق…

17 mins ago

دنیا سے قرض لیکر ریاست چلانے والوں کی نظریں بلوچستان کے وسائل پر ہیں، این ڈی پی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کا تیرواں سینٹرل آرگنائزنگ باڈی اجلاس۔ ثنا بلوچ، معراج شاد اور…

42 mins ago

پنجگور ،بارڈر بچاؤ تحریک نے مطالبات کے حق میں سی پیک روڈ کو بند کر دیا

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور بارڈر بچاؤ تحریک نے مطالبات کے حق میں سی پیک روڈ کو سرادک…

47 mins ago

بلوچستان لیبر فیڈریشن کی کال پرملازمین تنظیموں کا اسمبلی کے سامنے احتجاج

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے شعبوں میونسپل اداروں واسا بی ڈی اے کیو ڈی…

1 hour ago