لورالائی(قدرت روزنامہ) پی ڈی ایم کے رہنماء و مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نا ئب صد سابق وفاقی وزیر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے بلز میں پانچ سے پینتیس فیصد اضافہ عوام کو کسی صورت قبول نہیں ایک ہفتے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بیک وقت پانچ روپے کا اضافہ کیا گیا جس سے ملک بھر میں مہنگائی کی لہر ائی اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں پچاس فیصد اضافہ ہوا عمران خان عوام پر رحم کرتے ہوئے فوری طور پر وزارت عظمٰی سے الگ ہونے کا اعلان کریں وہ عوام میں مقبولیت کھو چکیں ہیں وہ عوام کے درمیان ائیں تو انھیں اپنی مقبولیت کا اندازہ ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ جب بھی الیکشن ہوئے پی ٹی ائی کے وزراء اور امیدواروں کا استقبال جوتوں اور انڈوں سے عوام کرینگے انہوں نے کہا کہ ہر شے پر ٹیکس کی بھر مار سے عوام کی قوت خرید جواب دے چکی ہے عوام کو تبدیلی کے نام پر مصائب کا شکار کرنے والی حکومت قہر خداوندی کے عذاب کو دعوت دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کی حکومت کا ماڈل پیش کرنے والی حکومت 18
سال کے غیر مسلم افراد کو اسلام میں داخل ہونے والوں کے خلاف حکومت نیا قانون لارہی ہے جو کہ اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے اسلام میں کوئی زور زبردستی تو ہے ہی نہیں اگر کوئی اپنے مرضی سے اسلام کو قبول کرے انکے خلاف تفتیش کرنا اور اگر مزکورہ نوجوان دوبارہ اپنے مذہب کو قبول کریگا تو داعی اسلام کے خلاف کاروائی اسلامی تعلیمات می اور نہ ہی ائین میں اسکی کوئی گنجائیش ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا لیکن ملک میں اسلام کے خلاف قوانین بنانے کی سازشیں کی جارہی ہیں جسکی ہمارے ائین میں بھی کوئی اجازت نہیں ملک کو سیکولر بنانے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت کو فوری طور تسلیم کیا جائے طالبان پشتون ہیں قوم پرست پارٹیاں کیوں پشتون وطن میں پشتونوں کی حکومت کو تسلیم نہیں کرتے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ انکی کڑیاں کسی اور کے ہاتھوں میں ہیں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک اب رکھنے والی نہیں حکومت ہماری تحریک سے خوفزدہ ہے پی ڈی ایم کے خلاف نیب کو استعمال کیا جارہا ہے موجودہ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں کسی صورت توسیع نہیں کرنے دینگے ملک میں الیکشن کے لیئے ماحول بن رہا ہے جسکا آغاز بلوچستان سے ہوگا
چمن(قدرت روزنامہ)پاکستان میں 18 دہشتگردی کے واقعات ہوئے 12 حملہ آوروں کا تعلق افغانستان سے…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعلی وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے مارگلہ ڈائیلاگ 2024 خصوصی تقریب…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر ہرنائی عارف کاکڑ کو معطل کردیاگیا ۔ چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بلوچستان کے چند علاقوں میں…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سکول وین سے بچے کے اغواء کیخلاف ورثا کا شدید احتجاج اور زرغون روڈ…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان گڈز ٹرک مالکان ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کر دی۔ایسوسی ایشن نے اعلان…