وزارت اطلاعات بلوچستان نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں میں اضافہ کے ذریعے بااختیار بنانے کے وژن پر گامزن ہے،جان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے محکمہ اطلاعات حکومت بلوچستان کو مالی مدد فراہم کرنے پر چینی سفارت خانے کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے . انہوں نے چینی سفارتخانے کے تعاون اور دوستی کے غیر متزلزل عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزارت اطلاعات بلوچستان نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں میں اضافہ کے ذریعے بااختیار بنانے کے وژن پر گامزن ہے .

چینی سفارتخانے کے تعاون کے مشکور ہیں جن کی وجہ سے دو جدید ترین ڈیجیٹل لیبز کا قیام یقینی بنایا جا رہا ہے . انہوں نے مذید کہا کہ یہ اقدام وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی سربراہی میں "ٹیک بلوچستان" کے وژن کو عملی جامہ پہنانے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا. نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان اور پیپلز ریپبلک آف چائنہ ہمیشہ سے بہترین دوست رہے ہیں اور عالمی برادری میں ہمارے بہترین سفارتی تعلقات کی مثالیں دی جاتی ہیں . چینی سفارتخانے کی جانب سے مالی مدد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور انہیں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرواتے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں