وزارت اطلاعات بلوچستان نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں میں اضافہ کے ذریعے بااختیار بنانے کے وژن پر گامزن ہے،جان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے محکمہ اطلاعات حکومت بلوچستان کو مالی مدد فراہم کرنے پر چینی سفارت خانے کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے چینی سفارتخانے کے تعاون اور دوستی کے غیر متزلزل عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزارت اطلاعات بلوچستان نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں میں اضافہ کے ذریعے بااختیار بنانے کے وژن پر گامزن ہے۔ چینی سفارتخانے کے تعاون کے مشکور ہیں جن کی وجہ سے دو جدید ترین ڈیجیٹل لیبز کا قیام یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مذید کہا کہ یہ اقدام وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی سربراہی میں “ٹیک بلوچستان” کے وژن کو عملی جامہ پہنانے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا. نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان اور پیپلز ریپبلک آف چائنہ ہمیشہ سے بہترین دوست رہے ہیں اور عالمی برادری میں ہمارے بہترین سفارتی تعلقات کی مثالیں دی جاتی ہیں۔ چینی سفارتخانے کی جانب سے مالی مدد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور انہیں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرواتے ہیں۔

Recent Posts

بھارتی اداکارعمران ہاشمی ایکشن سین کے دوران زخمی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے سٹار اداکار عمران ہاشمی حیدرآباد دکن میں فلم ’گڈ اچاری…

3 hours ago

عدنان سمیع کی والدہ کا انتقال،کل پاکستان پہنچنے کا امکان

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)گلوکار عدنان سمیع خان نے بھارت میں پاکستانی سفارت خانے کو ویزے…

3 hours ago

اسلام آباد احتجاج، پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت میں احتجاج اور دھرنے کے باعث پاکستان تحریک انصاف…

3 hours ago

بلوچستان کو 5چھوٹے صوبوں میں تقسیم کیا جائے ،جان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان کے سابق ترجمان جان اچکزئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس…

3 hours ago

بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کا منصب بھی چھ ارب روپے میں بکنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں محمود خان اچکزئی

فوری طور پر عمران خان اور دیگر تمام سیاسی اسیران کو رہا کیا جائے، بصورت…

3 hours ago

سردی کی دستک، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے…

4 hours ago