تحریک عدم اعتماد پی ڈی ایم کا حصہ نہیں ہے، ثناء بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے اپوزیشن رکن اسمبلی ثناء بلوچ نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پی ڈی ایم کا حصہ نہیں ہے صرف بلوچستان کی مفاد کیلئے جمع کرائی ہے ہم نے چھنگاری دی ہے آ گ تو باپ پارٹی کے ناراض اراکین نے جام کمال کے خلاف لگائی ہے پہلے شخصی امر سے جان چھڑانا ضروری ہوگیا ہے ہمارے نمبر گیم پورے ہیں جو بلوچستان کا درد سمجھتے ہیں وہ اراکین اسمبلی ہمارے کاروان میں شامل ہیں اگر ہمارے نمبر گیم پورے نہیں ہوتے توجہاز میں چیئرمین سینیٹ سمیت دیگر لوگ بلوچستان آکر جام کمال کو بچانے نہیں آتے . ان خیالات کا اظہار انہوں نے (اے .

آر . وائے)ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اتحاد بلوچستان کے عوام کی طرف سے ہے آپ عوام کو دیکھ لے بلوچستان میں 3سال سے شخصی امریت قائم کی گئی ہے جمہوریت کی آڑ میں اس تصور تک آپ نہیں کرسکتے ہیں بلوچستان کے ادارے جس طرح مفلوج ہوکر رہ گئے ہیں بلوچستان میں 3سالوں میں 4چیف سیکرٹریز آئی جی پولیس تبدیل ہوئے ہیں کوئی سیکرٹری 3مہینے سے زیادہ ٹکتانہیں ہے بلوچستان میں اتنی خامیاں پیدا کردی ہیں اور اربوں روپے بانٹنے شروع کردی ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ جام کمال نے اپنے جماعت کے اراکین اسمبلی کے ساتھ ناانصافی کی ہے اپوزیشن کو تو شہری نہیں رعایا سمجھتے ہیں اورا سپیکر بلوچستان سمیت اکثر وزراء ناراض ہیں جن کو وزارتیں دی تھی ساتھ ہی تمام محکمے کے سیکرٹریز کو منع کیا تھا کہ ان کی بات نہ مانی جائے بلوچستان عوامی پارٹی کے اندر 18سے 19کی قریب ناراض ارکان ہیں یہ شخصی امریت اور بلوچستان میں مخل شاہی کی طرح ہر شخص جو ہے ایک شخص کو جواب دہ ہے . . .

متعلقہ خبریں