تحریک عدم اعتماد پی ڈی ایم کا حصہ نہیں ہے، ثناء بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے اپوزیشن رکن اسمبلی ثناء بلوچ نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پی ڈی ایم کا حصہ نہیں ہے صرف بلوچستان کی مفاد کیلئے جمع کرائی ہے ہم نے چھنگاری دی ہے آ گ تو باپ پارٹی کے ناراض اراکین نے جام کمال کے خلاف لگائی ہے پہلے شخصی امر سے جان چھڑانا ضروری ہوگیا ہے ہمارے نمبر گیم پورے ہیں جو بلوچستان کا درد سمجھتے ہیں وہ اراکین اسمبلی ہمارے کاروان میں شامل ہیں اگر ہمارے نمبر گیم پورے نہیں ہوتے توجہاز میں چیئرمین سینیٹ سمیت دیگر لوگ بلوچستان آکر جام کمال کو بچانے نہیں آتے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے (اے۔آر۔ وائے)ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اتحاد بلوچستان کے عوام کی طرف سے ہے آپ عوام کو دیکھ لے بلوچستان میں 3سال سے شخصی امریت قائم کی گئی ہے جمہوریت کی آڑ میں اس تصور تک آپ نہیں کرسکتے ہیں بلوچستان کے ادارے جس طرح مفلوج ہوکر رہ گئے ہیں بلوچستان میں 3سالوں میں 4چیف سیکرٹریز آئی جی پولیس تبدیل ہوئے ہیں کوئی سیکرٹری 3مہینے سے زیادہ ٹکتانہیں ہے بلوچستان میں اتنی خامیاں پیدا کردی ہیں اور اربوں روپے بانٹنے شروع کردی ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ جام کمال نے اپنے جماعت کے اراکین اسمبلی کے ساتھ ناانصافی کی ہے اپوزیشن کو تو شہری نہیں رعایا سمجھتے ہیں اورا سپیکر بلوچستان سمیت اکثر وزراء ناراض ہیں جن کو وزارتیں دی تھی ساتھ ہی تمام محکمے کے سیکرٹریز کو منع کیا تھا کہ ان کی بات نہ مانی جائے بلوچستان عوامی پارٹی کے اندر 18سے 19کی قریب ناراض ارکان ہیں یہ شخصی امریت اور بلوچستان میں مخل شاہی کی طرح ہر شخص جو ہے ایک شخص کو جواب دہ ہے۔

Recent Posts

بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ فراڈ ہو گیا ، حیران کن انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ 25 لاکھ روپے…

13 mins ago

بھارت؛جھانسی میں اسپتال کے آئی سی یو میں آتشزگی، 10 نومولود بچے جاں بحق

جھانسی (قدرت روزنامہ)بھارت کے شہر جھانسی میں اسپتال کے آئی سی یو میں آگ لگنے…

19 mins ago

سولر پینلز لگوانے کے خواہشمندوں کیلئے سنہری موقع، قیمتیں مزید گر گئیں

کراچی (قدرت روزنامہ) ملک میں سولر پینل کی قیمت میں ریکارڈ کمی کے بعد سولر…

19 mins ago

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں یکم دسمبر تک…

24 mins ago

ایک ماہ کیلئے بجلی 1 روپے 1 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر ہے،ایک ماہ کیلئے بجلی 1 روپے 1…

24 mins ago

ناقص کارکردگی اور فرائض سے غفلت، ہرنائی اور زیارت کے ڈپٹی کمشنرز معطل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت نے ناقص کارکردگی اور فرائض سے غفلت برتنے پر ڈپٹی…

31 mins ago