ڈالر کی قدر میں گزشتہ ہفتے اضافہ، سٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی

کراچی (قدرت روزنامہ) ڈالر کی قدر میں گزشتہ ہفتے اضافہ اور سٹاک مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی .

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ 4 ہفتے ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد گزشتہ مالی ہفتے روپے کی قدر میں کمی آئی جو 0.42 فیصد کمزور ہوا .

ہفتہ بھر کاروبار کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 278 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 280 روپے سے مہنگا ہوا . انٹربینک میں یورو، درہم اور ریال کی قدر میں بھی اضافہ ہوا جبکہ پاؤنڈ سستا ہوا .

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے تیزی دیکھی گئی اور پرافٹ ٹیکنگ کا سلسلہ جاری رہا .

. .

متعلقہ خبریں