ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن تحریک عدم اعتماد میں پائی جانے والی تکنیکی غلطی درست کرنے کے بعد دوبارہ جمع کرائیں گے . . .
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)گورنرہاؤس سیکرٹریٹ نے وزیراعلیٰ جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد تیکنیکی غلطی کے باعث واپس کردی متحدہ اپوزیشن تکنیکی غلطی دور کرنے کے بعد دوبارہ تحریک عدم اعتماد جمع کرائے گی . ذرائع کے مطابق 14ستمبر کو متحدہ اپوزیشن کی جانب سے وزیراعلیٰ جام کمال خان کے خلاف بلوچستان اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی تھی بلوچستان اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے متحدہ اپوزیشن کی طرف سے تحریک عدم اعتماد کوگورنر ہاؤس سیکرٹریٹ میں ارسال کیاگیاتھا ذرائع کے مطابق گورنر ہاؤس سیکرٹریٹ نے تحریک عدم اعتماد میں تکنیکی غلطی نکالی ہے جس کے بعد تحریک عدم اعتماد بلوچستان اسمبلی سیکرٹریٹ واپس ارسال کردی گئی ہے .
متعلقہ خبریں