ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے خصوصی کمیٹی قائم


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس دہندگان کو سیلز ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی سہولت فراہم کرنے کے بارے میں سنگل پورٹل ڈیزائن اور ڈیولپمنٹ و عمل درآمد کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کر دی جس کے تحت تین ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
یہ کمیٹی پہلے مرحلے میں 31 اکتوبر 2023 تک ایف بی آر اور پنجاب ریونیو اتھارٹی کے لیے ٹیلی کام سیکٹر کے بارے میں سنگل پورٹل سیلز ٹیکس ریٹرن فائلنگ سسٹم ڈیزائن کرکے عمل درآمد کروائے گی جبکہ دوسرے مرحلے میں 31مئی2024 تک فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور تمام صوبائی ریونیو اتھارٹیز کے لیے تمام شعبوں کے بارے میں سنگل سیلز ٹیکس ریٹرن فائلنگ پورٹل ڈیزائن و ڈویلپمنٹ کرکے عملدرآمد کرائے گی۔
اس حوالے سے ’’ایکسپریس‘‘ کو دستیاب دستاویز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے قائم کردہ خصوصی کمیٹی آٹھ ارکان پر مشتمل ہے جنہیں مزید تین ٹیموں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ٹیم شیر سلیم طارق، ڈاکٹر ناصر خان اور عامر امین بھٹی پر مشتمل ہوگی جبکہ دوسری ٹیم اس سیلز ٹیکس ریٹرنگ فائلنگ کے سنگل پورٹل پر عملدرآمد کیلیے قائم کی گئی ہے۔
یہ ٹیم ذین العابدین ساہی کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے۔ ٹیم کے دوسرے ممبران میں مہوش خان، فرحان اظہر اور شاہد شریف شامل ہونگے جبکہ تیسری ٹیم دو اراکین پر مشتمل ہوگی جن میں محمد خالد جمیل اور سعدیہ کمال شامل ہوں گی۔

Recent Posts

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی پنجاب کی نئی قیادت سے ملاقات ، صحت، آئی ٹی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کی حمایت

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلَوم نے یکم سے تین مئی…

6 hours ago

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور کے پی کیلئے امیدوار نامزد کردیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے اپنے…

7 hours ago

فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا کر لوگوں کو حیران کر دیا

نیویارک(قدرت روزنامہ) فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا…

7 hours ago

نواز شریف کی طبیعت ناساز، نجی ہسپتال میں معائنہ کیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف…

8 hours ago

شیرافضل مروت کی بھائی کو صوبائی کابینہ سے نکالنے کی تردید

پشاور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے اپنے بھائی کو معاون خصوصی…

8 hours ago

سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی ہوگئیں، ان…

8 hours ago